حزب اللہ کے ’پیجرز‘ کو اسرائیل نے ہیک کرکے دھماکوں سے اُڑادیا، ایرانی سفیر سمیت کئی زخمی

بیروت (نیشنل ٹائمز) اسرائیل نے ایرانی حمایت یافتہ لبنانی عسکری تنظیم حزب اللہ کے کمیونی کیشن سسٹم کو ہیک کرلیا، جس کے باعث حزب اللہ کے زیر استعمال پیجر ڈیوائسز کی بیٹریاں پھٹ گئیں، بیروت سمیت لبنان کے متعدد علاقوں میں دھماکے ہوئے، پیجر ڈیوائسز پھٹنے سے ایرانی سفیر سمیت حزب اللہ کے درجنوں ارکان ہلاک اور زخمی ہوگئے۔

عرب خبر رساں ایجنسی کے مطابق منگل کو جنوبی لبنان اور بیروت کے جنوبی مضافات میں حزب اللہ کے درجنوں ارکان اس وقت شدید زخمی ہوئے جب پیغام رسانی کے لیے استعمال کیے جانے والے ان کے پیجرز اچانک دھماکوں سے پھٹ پڑے۔

الجزیرہ کی زینہ خضر نے بیروت سے رپورٹنگ کرتے ہوئے بتایا کہ یہ اسرائیل اور ایران کے حمایت یافتہ گروپ کے درمیان جنگ میں ایک ”بڑی پیش رفت“ ہے اور کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ پیجر ڈیوائسز ہیک کیے گئے تھے،یہ سیکیورٹی کی ایک بڑی خلاف ورزی ہے، حزب اللہ کے مواصلاتی آلات خطرے میں ہیں۔‘

زینہ خضر نے کہا کہ ’ہم نے لبنان بھر سے مردوں کی تصاویر دیکھی ہیں جو فرش پر زخمی حالت میں پڑے ہیں اور خون بہہ رہا ہے۔‘

حزب اللہ کے ایک اہلکار نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر کہا کہ پیجرز کا دھماکہ ’سب سے بڑا سیکورٹی بریچ ہے‘، جو اس گروپ کے ساتھ اسرائیل کی تقریباً ایک سال کی جنگ میں کیا گیا ہے۔

زینہ خضر نے کہا کہ حزب اللہ کے رہنما حسن نصر اللہ نے چند ماہ قبل اپنے جنگجوؤں سے اسمارٹ فونز کا استعمال بند کرنے کا مطالبہ کیا تھا کیونکہ اسرائیل کے پاس ان ڈیوائسز میں دراندازی اور گھسنے کی ٹیکنالوجی موجود ہے۔ ’لہذا اب انہوں نے پیجرز کا استعمال کرتے ہوئے اس مختلف مواصلاتی نظام کا سہارا لیا ہے اور ایسا لگتا ہے کہ اسرائیل اس میں بھی گھس گیا ہے‘۔



  تازہ ترین   
نواسہ رسولؐ اور شہدائے کربلا کی عظیم قربانی کا دن، یوم عاشور آج عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے
یوم عاشور صبر، ایثار، حق گوئی پر ثابت قدم رہنے کا درس دیتا ہے: صدر، وزیراعظم
اقوام متحدہ نے آبنائے ہرمز سے جہازوں کے انخلا کا عمل عارضی طور پر معطل کر دیا
دشمن کی دشمنی محض معاہدے پر دستخط سے ختم نہیں ہوتی: ایران
امریکی صدر ٹرمپ کا پھر ایران کو سویابین اور گندم بیچنے کا دعویٰ
وینزویلا میں قیامت خیز زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 235 ہوگئی، 4 ہزار سے زائد افراد زخمی
واشنگٹن چاہتا ہے خلیجی ممالک ایران بارے حکمت عملی کی حمایت کریں: امریکی تھنک ٹینک
وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ، درجنوں عمارتیں منہدم، 164 افراد ہلاک، 1000 سے زائد زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر