نواب شاہ: لوٹ مار کے دوران ڈاکوؤں کی فائرنگ، رینجرز افسر جاں بحق

نواب شاہ (نیشنل ٹائمز )سندھ کے ضلع نواب شاہ میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ سے رینجرز کا ایک افسر جاں بحق ہوگیا۔
نواب شاہ کے سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) تنویر تونیو نے بتایا کہ شہید ہونے والے رینجرز انسپکٹر، دیگر 2 اہلکاروں کے ہمراہ سفر کر رہے تھے کہ ان کے ساتھ لوٹ مار کی واردات کرنے کی کوشش کی گئی۔
ایس ایس پی تنویر تونیو نے بتایا کہ اس دوران ڈاکوؤں نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں اہلکار شہید ہوگیا۔ پولیس نے ڈاکوؤں کو گرفتار کر کے ان سے لوٹی ہوئی نقدی برآمد کر لی۔
سندھ کے وزیر داخلہ قانون و پالیمانی امور ضیاء الحسن لنجار نے شہید بینظیر آباد میں فائرنگ سے رینجرز کے انسپکٹر شاہ رخ خان کی شہادت پر اظہار افسوس کیا۔صوبائی وزیر داخلہ نے شہید انسپکٹر شاہ رخ خان کے اہل خانہ سے ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا اور ان کے بلند درجات کی دعا کی۔
ضیاء الحسن لنجار نے کہا کہ فرائض کی ادائیگی کے دوران رینجرز انسپکٹر شاہ رخ خان نے شہادت کا اعلیٰ رتبہ پایا، رینجرز کے شہید انسپکٹر شاہ رخ خان سمیت تمام شہدا ءکی قربانیوں کو سلام عقیدت پیش کرتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورسز اور پولیس کی قربانیوں کی وجہ سے آج ہم امن کے ساتھ زندگی گزار رہے ہیں۔



  تازہ ترین   
بانی کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ، سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر
پنجاب حکومت کی درخواست پر راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے فوج کی تعیناتی منظور
نظام بدلیں، نئے صوبوں سے اخراجات کم، گورننس بہتر ہوگی: میاں عامر محمود
وزیراعظم کی بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی مالی معاونت کی ہدایت
بنگلہ دیش کا پاک، سعودیہ، ترکیہ دفاعی معاہدے میں شمولیت کا عندیہ
ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے لیکن درست ڈیل کیلئے تیار نہیں، امریکی صدر
دہشتگردی کے متاثرین کی بلا امتیاز حمایت ضروری ہے، پاکستانی مندوب
بانی پی ٹی آئی کا معائنہ ماہر ڈاکٹرز نے کیا، طبی رپورٹ جاری نہیں کرسکتے: پمز اعلامیہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر