ایران: بس حادثے میں 10 مسافر جاں بحق،41 زخمی

تہران (نیشنل ٹائمز) ایران میں مسافر بس خوفناک حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں کم از کم 10 افراد جاں بحق اور 4 درجن کے قریب زخمی ہوگئے۔

مسافر بس ایران کے شہر بوشہر سے مشہد جا رہی تھی اور مبینہ طور پر تیز رفتاری کے باعث ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر الٹ گئی۔
ابھی یہ واضح نہیں کہ بس میں سوار مسافر زائرین تھے یا مقامی شہری تھے اور نہ ہی جاں بحق و زخمیوں کی شناخت کا عمل مکمل ہوسکا ہے۔
امدادی کاموں کے دوران 50 سے زائد مسافروں کو قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں 10 کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی گئی۔ 6 کو مردہ حالت میں لایا گیا تھا جبکہ 4 نے دوران علاج دم توڑ دیا۔
ہسپتال میں 41 مسافروں کو زخمی حالت میں لایا گیا ہے جن میں سے 9 کی حالت تشویشناک ہے اور انھیں انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں داخل کیا گیا ہے جبکہ 15 سے زائد کو طبی امداد کے بعد رخصت دیدی گئی۔
مسافر بس حادثے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ تاحال بس میں موجود مسافروں کی درست تعداد کا تعین نہیں ہوسکا۔ابتدائی اعداد و شمار کے مطابق حادثے میں 10 افراد ہلاک اور 41 زخمی ہوئے، تاہم یہ نہیں بتایا کہ بس میں کتنے افراد سوار تھے۔
تاحال حادثے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی تاہم عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ بس تیز رفتاری کے باعث الٹی۔یاد رہے کہ گزشتہ ماہ ایران میں دو خوفناک بس حادثوں میں مجموعی طور پر 30 سے زائد پاکستانی زائرین جاں بحق اور 50 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔
ایران میں امام حسین سمیت دیگر اہل بیت کے مزاروں کی زیارت کے لئے دنیا بھر سے لاکھوں کی تعداد میں زائرین آتے ہیں تاہم ٹریفک کے نظام کی خرابی کے باعث حادثات عام ہیں جن میں 20 ہزار تک اموات ہوئی ہیں۔



  تازہ ترین   
نواسہ رسولؐ اور شہدائے کربلا کی عظیم قربانی کا دن، یوم عاشور آج عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے
یوم عاشور صبر، ایثار، حق گوئی پر ثابت قدم رہنے کا درس دیتا ہے: صدر، وزیراعظم
اقوام متحدہ نے آبنائے ہرمز سے جہازوں کے انخلا کا عمل عارضی طور پر معطل کر دیا
دشمن کی دشمنی محض معاہدے پر دستخط سے ختم نہیں ہوتی: ایران
امریکی صدر ٹرمپ کا پھر ایران کو سویابین اور گندم بیچنے کا دعویٰ
وینزویلا میں قیامت خیز زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 235 ہوگئی، 4 ہزار سے زائد افراد زخمی
واشنگٹن چاہتا ہے خلیجی ممالک ایران بارے حکمت عملی کی حمایت کریں: امریکی تھنک ٹینک
وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ، درجنوں عمارتیں منہدم، 164 افراد ہلاک، 1000 سے زائد زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر