نون لیگ سیاست کرنا بھول گئی ہے تو ہم انہیں سیاست سکھانے کے لیے تیار ہے‘ نون لیگ کا ہوم ورک بہت کمزور تھا، فاروق ستار

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے اتحادی جماعت مسلم لیگ نون کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ اگر وہ سیاست کرنا بھول گئی ہے تو ایم کیو ایم انہیں سیاست سکھانے کے لیے تیار ہے ‘ نون لیگ کا اپنا ہوم ورک بہت کمزور تھا پارلیمنٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ نون اگر سیاست کرے تو سیاست کا ایک طریقہ ہوتا ہے، کسی بھی بل کے حق میں ایک طریقہ کار ہوتا ہے کہ کیسے سیاسی جماعتوں کے دلوں کو جیتا جائے۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ نون سب سے پہلے اپنے حریفوں کے گلے اور شکوے دور کرے اہم ایشوز پر میں نے مولانا فضل الرحمان اور بیرسٹر گوہر کو اختلاف کرتے نہیں دیکھا تمام جماعتیں متفق ہیں عدالتی نظام عام آدمی کو انصاف دینے کے لیے بہتر ہونا چاہیے. فاروق ستار نے کہا کہ عدالتوں میں ہزاروں کیسز ہیں لوگوں کو انصاف نہیں مل رہا اس بات پر سب متفق ہیں بلاول بھٹو نے بہت محنت کی لیکن نون لیگ کا اپنا ہوم ورک بہت کمزور تھا فاروق ستار نے کہا کہ ہمارا شکوہ ہے کہ اہم آئینی ترمیم کا بل اس طرح پاس نہیں کروایا جا سکتا آئین میں ترمیم کرنا بڑا ذمہ داری والا کام ہے انہوں نے کہا نون لیگ اگر سیاست کر رہی ہے تو یہ طریقے انہیں آنے چاہئیں، مجھے سکھانے کی ضرورت نہیں۔
فاروق ستار نے کہا کہ میں ان کا دوست بن کر کہہ رہا ہوں خدارا کسی چیز کو کرنے کے سیاسی طریقے اختیار کریں عدلیہ کی آزادی کے لیے عدالتی نظام میں جو اصلاحات درکار ہیں وہ بھی ضروری ہیں انہوں نے کہاکہ عوام اس وقت تماشا دیکھ رہے ہیں، انہیں کوئی ریلیف نہیں مل رہا عوام کا گزر بسر نہیں ہو رہا وہ اس وقت زندہ درگور ہو گئے ہیں۔



  تازہ ترین   
بانی کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ، سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر
پنجاب حکومت کی درخواست پر راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے فوج کی تعیناتی منظور
نظام بدلیں، نئے صوبوں سے اخراجات کم، گورننس بہتر ہوگی: میاں عامر محمود
وزیراعظم کی بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی مالی معاونت کی ہدایت
بنگلہ دیش کا پاک، سعودیہ، ترکیہ دفاعی معاہدے میں شمولیت کا عندیہ
ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے لیکن درست ڈیل کیلئے تیار نہیں، امریکی صدر
دہشتگردی کے متاثرین کی بلا امتیاز حمایت ضروری ہے، پاکستانی مندوب
بانی پی ٹی آئی کا معائنہ ماہر ڈاکٹرز نے کیا، طبی رپورٹ جاری نہیں کرسکتے: پمز اعلامیہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر