1997 میں ہمارے بنائے گئے ایک قانون کو سپریم کورٹ کالعدم قرار نہ دیتی تو ہم پھانسی چڑھ جاتے، شاہد خاقان عباسی

لاہور (نیشنل ٹائمز) شاہد خاقان عباسی نے انکشاف کیا ہے کہ 1997 میں ہمارے بنائے گئے ایک قانون کو سپریم کورٹ کالعدم قرار نہ دیتی تو ہم پھانسی چڑھ جاتے۔ تفصیلات کے مطابق حکومتی اتحاد کی مجوزہ آئینی ترامیم پر سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی جانب سے ردعمل دیا گیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں شاہد خاقان عباسی نے انکشاف کیا ہے کہ حکیم سعید کے قتل کے بعد ہم نے دہشتگردی کے خاتمے کے لیے ایک قانون بنایا تھا جسے سپریم کورٹ نے سٹرائیک ڈاؤن کر دیا تھا وہ قانون اگر ہوتا تو طیارہ سازش کیس میں ہم پھانسی لگ جاتے۔
تب پارلیمان غلط تھی سپریم کورٹ صحیح تھی، اندھا قانون کالا قانون غلط ہوتا ہے۔ اس سے قبل اپنے ایک اور بیان میں شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ چیف جسٹس کی توسیع کا معاملہ قاضی فائز عیسٰی کا امتحان ہے۔

میں ان کی ماضی میں کافی عزت کرتا رہا ہوں تاہم اب انہیں فیصلہ کرنا ہو گا کہ وہ عزت چاہتے ہیں کا توسیع۔ اگر جسٹس قاضی فائز عیسٰی نے توسیع لی تو پھر ان کی عزت نہیں رہے گی۔

ملک کی بدقسمتی ہے کہ نام نہاد جمہوری حکومت کے ہوتے ہوئے ایسے قانون بنائے جارہے جو مارشل لاء کے بدترین دور میں بھی نہیں تھے۔ بدنصیبی ہے آج نہ جمہوریت ، عوام اور نہ ملکی مشکلات کی بات کی جارہی ہے۔ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ حکومت اب سپریم کورٹ سے تصادم کی راہ پر چل پڑی ہے، آئینی ترمیم میں جو باتیں ہیں وہ خوفناک ہیں، چیف جسٹس ایکسٹینشن سے انکار کرکے تاریخ میں اپنا نام لکھوا سکتے ہیں، حکومت جس طرف جارہی ہے وہ تباہی اور بگاڑ کا راستہ ہے، آج اسلام آباد میں جمہوریت نہیں آمریت ہے، تمام ارکان اسمبلی ایک ایس ایچ او کی مار ہیں۔



  تازہ ترین   
بانی کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ، سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر
پنجاب حکومت کی درخواست پر راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے فوج کی تعیناتی منظور
نظام بدلیں، نئے صوبوں سے اخراجات کم، گورننس بہتر ہوگی: میاں عامر محمود
وزیراعظم کی بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی مالی معاونت کی ہدایت
بنگلہ دیش کا پاک، سعودیہ، ترکیہ دفاعی معاہدے میں شمولیت کا عندیہ
ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے لیکن درست ڈیل کیلئے تیار نہیں، امریکی صدر
دہشتگردی کے متاثرین کی بلا امتیاز حمایت ضروری ہے، پاکستانی مندوب
بانی پی ٹی آئی کا معائنہ ماہر ڈاکٹرز نے کیا، طبی رپورٹ جاری نہیں کرسکتے: پمز اعلامیہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر