حوثیوں نے اسرائیل پر ہائپرسونک میزائل داغنے کی ویڈیو جاری کردی

صنعا (نیشنل ٹائمز) یمن کے حوثی گروپ نے گزشتہ روز اسرائیل پر ہائپر سونک میزائل داغنے کی ویڈیو جاری کردی۔یمنی فوج کی جانب سے جاری کردہ ویڈیو میں ہائپر سونک میزائل اور اسے داغے جانے کے مناظر شامل ہیں، ویڈیو میں میزائل کا نام اور اس کی خصوصیات بھی بتائی گئی ہیں۔

ویڈیو میں دی گئی معلومات کے مطابق حوثی گروپ کی جانب سے داغے جانے والے ہائپرسونک میزائل کا نام ’فلسطین 2‘ ہے جو ماک 16 (تقریباً 19 ہزار کلومیٹر فی گھنٹہ) کی رفتار حاصل کرسکتا ہے۔میزائل 2150 کلومیٹر کے فاصلے تک اپنے ہدف کو نشانہ بناسکتا ہے اور اسٹیلتھ ٹیکنالوجی کی باعث اسرائیلی آئرن ڈوم سمیت جدید فضائی دفاعی نظاموں سے بچنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

خیال رہے کہ یمن کے حوثی گروپ نے گزشتہ روز اسرائیل پر ہائپرسونک میزائل سے حملے کا دعویٰ کیا تھا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق یمن سے آنے والے میزائل کو روکنے کے لیے اسرائیلی فضائی دفاعی نظام فعال کیاگیا تھا جس نے یمنی میزائل کو گرانے کے لیے بہت سے راکٹس داغے مگر وہ میزائل کو گرانے میں ناکام رہے۔

خبر کے مطابق میزائل اسرائیل کی حدود میں داخل ہوتے ہی اسرائیلی دفاعی نظام کے تحت سائرنز بجنا شروع ہوئے اور حملے کے خوف سے ایک ہی وقت میں لاکھوں اسرائیلی ملک کے مختلف حصوں میں قائم کی گئی محفوظ پناہ گاہوں کی طرف دوڑے جس کے باعث 9 افراد زخمی بھی ہوئے۔یمنی باغیوں کے حملے کے بعد حوثی ترجمان یحییٰ ساری نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ ہم نے اپنے ہائپر سونک بیلسٹک میزائل سے جافا کے علاقے کو نشانہ بنایا اور اپنا ہدف حاصل کرلیا۔



  تازہ ترین   
نواسہ رسولؐ اور شہدائے کربلا کی عظیم قربانی کا دن، یوم عاشور آج عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے
یوم عاشور صبر، ایثار، حق گوئی پر ثابت قدم رہنے کا درس دیتا ہے: صدر، وزیراعظم
اقوام متحدہ نے آبنائے ہرمز سے جہازوں کے انخلا کا عمل عارضی طور پر معطل کر دیا
دشمن کی دشمنی محض معاہدے پر دستخط سے ختم نہیں ہوتی: ایران
امریکی صدر ٹرمپ کا پھر ایران کو سویابین اور گندم بیچنے کا دعویٰ
وینزویلا میں قیامت خیز زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 235 ہوگئی، 4 ہزار سے زائد افراد زخمی
واشنگٹن چاہتا ہے خلیجی ممالک ایران بارے حکمت عملی کی حمایت کریں: امریکی تھنک ٹینک
وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ، درجنوں عمارتیں منہدم، 164 افراد ہلاک، 1000 سے زائد زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر