آئی پی پیز کا کیپسیٹی چارجز سمیت بجلی کے نرخوں میں کمی سے انکار

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) آئی پی پیز نے کیپسیٹی چارجز سمیت بجلی کے نرخوں میں کمی سے انکار کر دیا، حکومت پہلے اپنے 52 فیصد پاور ہاوسز نرخوں میں کمی کریں اور بجلی بلوں پر ناجائز 38 فیصد ٹیکسز واپس لے،ذرائع پاکستان الیکٹرک پاور کمپنی کے مطابق آئی پی پیز مالکان نے حکومت پر واضح کیا ہے کہ معاہدوں سے چھیڑ چھاڑ مہنگی پڑے گی، آئی پی پیز نے زبردستی کرنے پر عالمی ثالثی عدالت سے رجوع کرنے کا عندیہ،آئی پی پیز مالکان کا موقف ہے کہ دنیا بھر کے ایف بی آر اپنے ٹیکس خود جمع کرتے ہیں، ہمارا نااہل ایف بی آر بجلی بلوں کے ذریعے ٹیکس وصول کرتا ہے۔
انڈیپینڈنٹ پاور پروڈیوسرز (آئی پی پیز) کمپنیوں کا کہنا ہے کہ حکومت پہلے ٹیکس ختم کرے اور اپنے پاور پلانٹس کے نرخ کم کرے پھر مذاکرات کرنے آئے۔

بجلی کے گھریلو اور کمرشل نرخ اس وقت 60 سے 80 روپے فی یونٹ ہو گئے یہ نرخ دنیا بھر میں بلند ترین سطح پر ہیں۔بتایاگیا ہے کہ دستاویزات سے انکشاف ہوا ہے کہ متعدد آئی پی پیز کئی سال سے حکومت کیساتھ معاہدوں کی پامالی میں ملوث ہیں۔

معاہدے کے مطابق ہر بجلی گھر کا سالانہ ہیٹ ریٹ ٹیسٹ لازمی ہے۔وزارت توانائی کی دستاویز کے مطابق 8 بجلی گھر گزشتہ 4 سال سے مکمل بند ہیں۔ 1200 میگا واٹ کی چائنہ پاور نے 2022-23 میں 2 فیصد کی اوسط سے بجلی پیدا کی۔ 1249 میگاواٹ کا چائنہ حب پلانٹ 2023-24 میں بند رہا۔اسی طرح 9 آئی پی پیز کی پیداواری صلاحیت کا 2014 سے کوئی ٹیسٹ نہیں ہوا ۔ 2022-23 میں 36 آئی پی پیز نے انتہائی کم بجلی پیدا کر کے 487 ارب روپے کیپسٹی چارجز وصول کئے۔
خیال رہے کہ دوسری جانب پرائیویٹ بجلی گھرمالکان ایک سال میں 967 ارب روپے لے اڑے۔ سرکاری دستاویزات کے مطابق33 نجی بجلی گھروں نے کیپسٹی پیمنٹ کی مد میں حکومت سے 967 ارب کی پیمنٹ وصول کی۔پاورپلانٹس کی پیمنٹ کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کردی گئیں جس کے مطابق کوئلے پر چلنے والے آٹھ پاور پلانٹس کو سات سو اٹھارہ ارب ادا کئے گئے۔یہ ادائیگیاں جولائی 2023 سے جون 2024 تک کی گئی ہیں۔فرنس آئل پر چلنے والے گیارہ پاورپلانٹس کو81 ارب روپے ادا کئے گئے ہیںاسی طرح گیس اور آرایل این جی پر چلنے والے گیارہ پاور پلانٹس کو 72 ارب روپے اداکئے گئے۔ہائیڈل پر چلنے والے بجلی گھروں کو 106 ارب روپے کی ادائیگیاں کی گئی۔



  تازہ ترین   
سہیل آفریدی وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا منتخب، احتجاجی سیاست کا چیمپئن ہوں: پہلا خطاب
کراچی میں کہیں احتجاج نہیں ہورہا، شہری افواہوں پر کان نہ دھریں: پولیس
وزیراعظم غزہ امن معاہدے پر دستخط کی تقریب میں شرکت کیلئے مصر پہنچ گئے
مذہب کے نام پر تشدد کا سبق پڑھانا، معاشرہ یرغمال بنانا بند ہونا چاہئے: خواجہ آصف
غزہ امن معاہدے پر 20 ملکی سربراہی اجلاس، وزیراعظم شہباز شریف مصر روانہ
آئی ایم ایف سے پیٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس چھوٹ کی تجویز مسترد، 6 ارب ڈالر کا منصوبہ خطرے میں پڑگیا
افغانستان سے اٹھنے والی دہشتگردی کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، آئی ایس پی آر
پاکستان پرامن مذاکرات کا حامی ہے، تاہم کسی بھی اشتعال انگیزی کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا: ترجمان دفتر خارجہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر