افغان حکومت سے براہ راست بات کرنے کا علی امین کا بیان احمقانہ ہے: سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر کا کہنا ہے کہ افغان حکومت سے براہِ راست بات کرنے کا وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کا بیان احمقانہ ہے۔
حنا ربانی کھر کا علی امین گنڈا پور کے حوالے سے کہنا تھا جن کو لگتا ہے کہ بات کرنے سے تبدیلی آئے گی، انہیں کالعدم ٹی ٹی پی کو واپس لانے کے معاہدے کے نتائج دیکھنے چاہئیں۔
انہوں نے کہا کہ افغان طالبان کو پتا ہے کہ ٹی ٹی پی پاکستان کی ریڈ لائن ہے لیکن اس چیز کو پڑوسیوں نے اہمیت نہیں دی، پاکستان نے طالبان حکومت کو ہر طرح سے سمجھایا ہے۔
سابق وزیر خارجہ نے علی امین گنڈار پور کے بیان کو احمقانہ قرار دیتے ہوئے زور دیا کہ مذاکرات ہی ہر مسئلے کا حل ہیں لیکن یہ کام وفاقی حکومت کا ہی ہے۔
اسی حوالے سے دو روز قبل پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا تھا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور افغانستان ضرور جائیں بلکہ افغانستان کو چاہئے وہ گنڈا پور کو اپنے پاس ہی رکھ لے۔
دوسری جانب خیبرپختونخوا کے صوبائی وزیر ظاہر شاہ طورو نے اعلان کیا تھا کہ وفاقی حکومت جو مرضی کر لے، خیبر پختونخوا حکومت افغانستان سے بات ضرور کرے گی۔
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے افغانستان سے براہ راست مذاکرات کرنے کا اعلان کیا تھا اور کہا تھاکہ خود افغانستان سے بات کروں گا اپنی پالیسیاں اپنے گھر میں رکھو، میں بحیثیت صوبہ افغانستان سے بات کروں گا، وفد بھیجوں گا، افغانستان کے ساتھ بیٹھ کر بات کروں گا اور مسئلہ حل کروں گا۔



  تازہ ترین   
بانی کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ، سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر
پنجاب حکومت کی درخواست پر راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے فوج کی تعیناتی منظور
نظام بدلیں، نئے صوبوں سے اخراجات کم، گورننس بہتر ہوگی: میاں عامر محمود
وزیراعظم کی بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی مالی معاونت کی ہدایت
بنگلہ دیش کا پاک، سعودیہ، ترکیہ دفاعی معاہدے میں شمولیت کا عندیہ
ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے لیکن درست ڈیل کیلئے تیار نہیں، امریکی صدر
دہشتگردی کے متاثرین کی بلا امتیاز حمایت ضروری ہے، پاکستانی مندوب
بانی پی ٹی آئی کا معائنہ ماہر ڈاکٹرز نے کیا، طبی رپورٹ جاری نہیں کرسکتے: پمز اعلامیہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر