نمبرز پورے ہوں گے تو ترمیم کا بل منظور ہوگا، چیئرمین سینیٹ

کراچی(نیشنل ٹائمز) چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ نمبرز پورے ہوں گے تو ترمیم کا بل منظور ہوگا۔سید یوسف رضا گیلانی نے وفاقی اینٹی کرپشن عدالت کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تمام سیاسی قوتوں کو مل کر ملک کیلئے سوچنا چاہیے۔انہوںنے کہاکہ فکر کی ضرورت نہیں، نمبرز پورے ہونگے تو بل پیش کریں گے اور ترمیم پاس ہوگی،موجودہ حالات کا حل انتخابات نہیں ہیں، اس سے اور مسائل پیدا ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ جن لوگوں نے میرے او پر کیس بنایا آج ہم 2 ووٹ یہاں پر موجود ہیں اگر ہم جائیں گے تو وہ پاس ہوجائے گا، ہم نے دل بڑا رکھا ہوا ہے اور آج ہم ان کو ووٹ دینے جارہے ہیں تو اس لیے ہم نے اپنی ذات سے ہٹ کر ملک کا سوچنا ہے۔گورنر راج کے حوالے سے سوال پر انہوںنے کہاکہ وہ گورنر راج کے حق میں نہیں ہیں، تو یہ اس وقت کے تقاضوں کے مطابق ہوگا کہ کیا فیصلہ ہوتا ہے اور یہ چیئرمین سینیٹ کا نہیں حکومت کا کام ہے کہ وہ اس کا فیصلہ کرے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ ملکی صورتحال میں اگر عوام مطمئن ہے تو ہم بھی ان کے ساتھ ہیں۔



  تازہ ترین   
امریکی مسلح افواج کے سربراہ کا صدر ٹرمپ کو ایران جنگ سے نکلنے کا مشورہ
وقت آگیا ہے کہ امت مسلمہ اپنی طاقت پر بھروسہ کرے، ایرانی وزیر خارجہ
میجر طفیل محمد کا 68 واں یوم شہادت، وزیراعظم و سروسز چیفس کا خراجِ عقیدت
صدر مملکت نے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ عالمی امن کیلئے اہم پیش رفت قرار دیدیا
وزیراعظم کی مسجد نبویؐ اور روضہ رسولؐ پر حاضری، ملکی ترقی کیلئے دعائیں
جنگ کے بجائے مذاکرات کے ذریعے حقوق حاصل کرنا چاہتے ہیں: ایرانی صدر
پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان ’مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ‘ طے پا گیا
آزاد کشمیر انتخابات کا تیسرا مرحلہ، پونچھ اور پلندری میں پولنگ ملتوی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر