وفاقی حکومت کے مجوزہ آئینی ترامیم کے مسودے کی تفصیلات سامنے آگئیں

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) وفاقی حکومت کے مجوزہ آئینی ترامیم کے مسودے کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں، جس کے تحت چیف جسٹس کی تقرری کیلئے پینل مانگا جائے گا۔ اے آروائی نیوز کے ذرائع کے مطابق حکومت کے مجوزہ آئینی ترامیم کے مسودے کی تفصیلات سامنے تفصیلات سامنے آئی ہیں، جس کے تحت سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کی تعیناتی کیلئے پینل مانگا جائے گا، 19ویں آئینی ترمیم میں مزید دو ترامیم تجویز کی گئی ہیں، ججز تقرری کیلئے جوڈیشل کمیشن میں پارلیمان کو نمائندگی دی جائے گی، ہائی کورٹ ججز کی روٹیشن کی ترامیم منظور کی جائیں گی۔
آئینی اور مفادات عامہ مقدمات کیلئے الگ الگ عدالتوں کے قیام کی ترامیم منظور ہوں گی۔نگران وزیراعظم کے تقرر کیلئے طریقہ کار بدلنے کی ترمیم منظور کی جائے گی۔

آرٹیکل 63اے میں ترمیم کی جائے گی فلور کراسنگ پر ووٹ شمارہوگا۔مزید برآں وزیراعظم شہبازشریف نے آئینی ترمیم سے متعلق ارکان اسمبلی کو اعتماد میں لے لیا، وزیراعظم نے ارکان کو آگاہ کیا کہ حکومت کو آئینی ترمیم کیلئے دوتہائی اکثریت حاصل ہوچکی ہے۔

مشیر وزارت قانون وانصاف بیرسٹر عقیل ملک نے اے آروا ئی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئینی ترمیم کیلئے ووٹوں سے متعلق کل جو بیان دیا اس پر قائم ہوں، آئینی ترمیم سے متعلق ہمارے نمبرز پورے ہیں، آئینی ترمیم کیلئے تفاق رائے پیدا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، ججز کی تعیناتی میں پارلیمانی کمیٹی کا کردار ہونا چاہیے، ہمیں اب خود کو ربڑ اسٹیمپ ہونے سے روکنا ہے۔ کل کابینہ اجلاس میں آئینی ترمیم کا بل پیش کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ آئینی ترمیم کیلئے ووٹوں سے متعلق کل جو بیان دیا اس پر قائم ہوں، سپریم کورٹ کی وضاحت کے باوجود آئینی ترمیم سے متعلق ہمارے نمبرز پورے ہیں۔



  تازہ ترین   
امریکی مسلح افواج کے سربراہ کا صدر ٹرمپ کو ایران جنگ سے نکلنے کا مشورہ
وقت آگیا ہے کہ امت مسلمہ اپنی طاقت پر بھروسہ کرے، ایرانی وزیر خارجہ
میجر طفیل محمد کا 68 واں یوم شہادت، وزیراعظم و سروسز چیفس کا خراجِ عقیدت
صدر مملکت نے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ عالمی امن کیلئے اہم پیش رفت قرار دیدیا
وزیراعظم کی مسجد نبویؐ اور روضہ رسولؐ پر حاضری، ملکی ترقی کیلئے دعائیں
جنگ کے بجائے مذاکرات کے ذریعے حقوق حاصل کرنا چاہتے ہیں: ایرانی صدر
پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان ’مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ‘ طے پا گیا
آزاد کشمیر انتخابات کا تیسرا مرحلہ، پونچھ اور پلندری میں پولنگ ملتوی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر