افغانستان کے شیعہ اکثریتی علاقے میں حملہ، 14 افراد ہلاک

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) طالبان حکام نے بتایا ہے کہ افغانستان کے ایک شیعہ اکثریتی علاقے میں حملہ آوروں نے 14 افراد کو ہلاک کر دیا ہے۔ جمعرات کو پیش آنے والے اس واقعے میں چھ افراد زخمی بھی ہوئے۔

طالبان نے اس حملے کی تصدیق آج ایک بیان میں کی، جس کے جاری کیے جانے سے قبل ہی دہشت گرد تنظیم داعش اس کی ذمہ داری قبول کر چکی تھی۔

داعش کے مطابق اس حملے میں ایک مشین گن کا استعمال کیا گیا اور اس میں 14 سے زائد ہلاکتیں ہوئیں۔
خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس حملے میں شیعہ ہزارہ باشندوں کو نشانہ بنایا گیا۔ ایران کی ارنا نیوز ایجنسی نے ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس حملے میں ان افراد کو نشانہ بنایا گیا جو عراق سے لوٹنے والے زائرین کا استقبال کر رہے تھے۔

ناصر کنعانی نے فوری کارروائی اور اس حملے کے ذمہ دار افراد کو سزا دیے جانے کا مطالبہ بھی کیا۔

افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے بھی حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکام لوگوں کے مال و جان کی حفاظت کو اپنا فرض سمجھتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا، “ہم مجرموں کو تلاش کر کے انہیں قانون کے کٹہرے میں لانے کے لیے سنجیدہ کوششیں کر رہے ہیں۔”

افغانستان میں اقوام متحدہ کے مشن نے بھی سوشل میڈیا پلیٹ فرام ایکس پر پوسٹ میں اس حملے کی تحقیقات اور ذمہ دار افراد کی سزا کا مطالبہ کیا ہے۔



  تازہ ترین   
نواسہ رسولؐ اور شہدائے کربلا کی عظیم قربانی کا دن، یوم عاشور آج عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے
یوم عاشور صبر، ایثار، حق گوئی پر ثابت قدم رہنے کا درس دیتا ہے: صدر، وزیراعظم
اقوام متحدہ نے آبنائے ہرمز سے جہازوں کے انخلا کا عمل عارضی طور پر معطل کر دیا
دشمن کی دشمنی محض معاہدے پر دستخط سے ختم نہیں ہوتی: ایران
امریکی صدر ٹرمپ کا پھر ایران کو سویابین اور گندم بیچنے کا دعویٰ
وینزویلا میں قیامت خیز زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 235 ہوگئی، 4 ہزار سے زائد افراد زخمی
واشنگٹن چاہتا ہے خلیجی ممالک ایران بارے حکمت عملی کی حمایت کریں: امریکی تھنک ٹینک
وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ، درجنوں عمارتیں منہدم، 164 افراد ہلاک، 1000 سے زائد زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر