اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) صدر مملکت آصف علی زرداری نے ضمنی الیکشن میں کامیابی پر مخدوم طاہر رشید کو مبارکباد دی ہے۔
جمعہ کو ایوانِ صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے اس امید کا اظہار کیا کہ مخدوم طاہر رشید اپنے حلقے کے عوام کی توقعات پر پورا اتریں گے، حلقے کے مسائل کے حل اور عوامی فلاح و بہبود پر توجہ دیں گے۔ صدر مملکت نے کہا کہ مخدوم طاہر رشید قومی اسمبلی میں رحیم یار خان کی عوام کی بھرپور نمائندگی کریں گے۔ صدر آصف علی زرداری نے مخدوم طاہر رشید کو منتخب کرنے پر حلقہ این اے 171 کے عوام کا شکریہ بھی ادا کیا۔



