مراد سعید وہ طوطا ہے جس میں دو بندوں کی جان ہے، فیصل واوڈا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) سابق وفاقی وزیر اور موجودہ سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے لیے جیل ہی فائدے میں ہے۔سینیٹر فیصل واوڈا کی نجی ٹی وی کے پروگرام میں بات چیت کرتے ہوئے کہنا تھا بانی پی ٹی آئی جیل سے باہر آئے تو ان کی کہانی ختم ہو جائے گی۔

ان کا کہنا تھا عمران خان کا جیل میں رہنا ہی ان کے فائدے میں ہے، جیل توڑنے کی بات کرنے والے ان کی زندگی کی ضمانت کیسے دیں گی ایک سوال کے جواب میں فیصل واوڈا کا کہنا تھا مراد سعید وہ طوطا ہے جس میں دو بندوں کی جان ہے، مراد سعید چھپا ہوا کیوں ہی وہ سامنے کیوں نہیں آتا۔

انہوں نے کہا کہ سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید سارا ملبا بانی پی ٹی آئی پر ڈالیں گے، فیض حمید اور علی امین گنڈاپور کی باہمی گفتگو سامنے آ چکی ہے، گنڈا پور کے خلاف پرچہ کٹ چکا، ان کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے۔فیصل واوڈا کا کہنا تھا گنڈاپور نے پہلے کہا کہ کسی کا باپ بانی پی ٹی آئی کو گرفتار نہیں کر سکتا، اب وہی کہہ رہے ہیں کہ کسی کا باپ بھی ان کا ملٹری ٹرائل نہیں کر سکتا۔



  تازہ ترین   
پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان ’مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ‘ طے پا گیا
آزاد کشمیر انتخابات کا تیسرا مرحلہ، پونچھ اور پلندری میں پولنگ ملتوی
ترک صدر آج سعودیہ پہنچیں گے، شہباز شریف، محمد بن سلمان سے ملاقات طے
خیبرپختونخوا میں فورسز کی کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 10 خارجی ہلاک
عدالت نے ایل پی جی کمپنیوں کی اضافی پریمیم وصولی فوری روک دی
سلامتی کونسل کی جانب سے سوات میں دہشت گرد حملے کی مذمت
تحریک انصاف کو مذاکرات کی کوئی دعوت نہیں دی، ایاز صادق کا مؤقف
تھائی لینڈ میں سکول میں فائرنگ سے 9 افراد ہلاک، 15 زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر