190ملین پاؤنڈ کرپشن کیس، اشتہاری زلفی بخاری کی جائیدادیں قرق کرنے کا حکم

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) اسلام آباد کی احتساب عدالت نے 190 ملین پاو¿نڈ کرپشن کیس میں عمران خان کے قریبی ساتھی اشتہاری ملزم زلفی بخاری کی جائیدادیں قرق کرنے کا حکم دیدیا، جج ناصر جاوید رانا نے نیب کی درخواست منظور کرتے ہوئے زلفی بخاری کی جائیدادیں قرق کرنے کا فیصلہ سنایا۔عدالت کی جانب سے زلفی بخاری کی 1210 کنال 12 مرلہ کی پراپرٹی ضلع اٹک میں ہے جس میں سے زلفی بخاری کی اٹک میں 91 کنال 10 مرلہ زمین بھی قرق کرنے کا حکم دیا گیا۔
زلفی بخاری کا 30 کنال کا پلاٹ جبکہ اسلام آباد کا دوسرا چار کنال کا پلاٹ بھی بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم دیا گیا۔خیال رہے کہ گزشتہ روزاسلام آباد کی احتساب عدالت نے سابق وزیر اعظم عمران خان کی 190 ملین پاو¿نڈ ریفرنس میں درخواست بریت مسترد کردی تھی۔

ریفرنس کی سماعت احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے اڈیالہ جیل میں کی تھی۔ عدالت نے وکلا صفائی کو کل نیب تفتیشی افسر پر جرح کرنے کا حکم بھی دے دیا تھا۔

سابق وزیراعظم کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت پر فیصلہ پہلے ہی مرکزی ریفرنس کے ساتھ منسلک ہے۔احتساب عدالت نے 190 ملین پاو¿نڈ ریفرنس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بریت کی درخواست مستردکردی تھی۔ریفرنس کی سماعت احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے اڈیالہ جیل میں کی، عمران خان اور بشریٰ بی بی کو کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔
ریفرنس کے آخری گواہ تفتیشی افسر میاں عمر ندیم پر آج جرح نہ ہوسکی تھی۔دوران سماعت بانی پی ٹی آئی کے وکلا نے عمران خان کی بریت کی درخواست پر دلائل دئیے تھے۔وکیل ظہیر عباس کا کہنا تھا کہ نیب ترامیم فیصلے کے بعد یہ کیس بنتا ہی نہیں تھا۔ نیب ترامیم کی روشنی میں کابینہ کے فیصلوں کو تحفظ حاصل ہے، عمران خان نے براہ راست کوئی مالی فوائد حاصل نہیں کئے تھے۔نیب پراسیکیوٹر نے مو¿قف اپنایا تھاکہ عمران خان نے کابینہ کو مِس گائیڈ کیا گیاتھا۔ کابینہ کے سامنے 190 ملین پاو¿نڈ سے متعلق اصل حقائق کو چھپایا گیا تھا۔



  تازہ ترین   
بانی کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ، سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر
پنجاب حکومت کی درخواست پر راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے فوج کی تعیناتی منظور
نظام بدلیں، نئے صوبوں سے اخراجات کم، گورننس بہتر ہوگی: میاں عامر محمود
وزیراعظم کی بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی مالی معاونت کی ہدایت
بنگلہ دیش کا پاک، سعودیہ، ترکیہ دفاعی معاہدے میں شمولیت کا عندیہ
ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے لیکن درست ڈیل کیلئے تیار نہیں، امریکی صدر
دہشتگردی کے متاثرین کی بلا امتیاز حمایت ضروری ہے، پاکستانی مندوب
بانی پی ٹی آئی کا معائنہ ماہر ڈاکٹرز نے کیا، طبی رپورٹ جاری نہیں کرسکتے: پمز اعلامیہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر