جوڈیشل کمیشن اجلاس، جسٹس منیب اختر اجلاس سے واک آؤٹ کر گئے

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی زیر صدارت اعلیٰ عدلیہ میں ججز کی تعیناتی کیلئے رولز بنانے کے معاملے پر جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں سپریم کورٹ کے جج جسٹس منیب اختر نے جوڈیشل کمیشن اجلاس موخر کرنے کی تجویز دی،تمام اراکین نے اجلاس موخر کرنے کی تجویز سے اختلاف کیا جس پر جسٹس منیب اختر جوڈیشل کمیشن اجلاس سے واک آوٹ کرگئے،جوڈیشل کمیشن مجوزہ رولز 2024 سے متعلق چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کا اہم اجلاس جاری ہے۔
اجلاس میں جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس منیب اختر، جسٹس یحییٰ آفریدی اور جسٹس امین الدین، ہائیکورٹ کے چیف جسٹسز ،جسٹس ریٹائرڈ منظور ملک ،اٹارنی جنرل اور وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ سمیت چاروں صوبائی وزرا قانون سمیت ہائیکورٹس کے سینئر ججز بھی شریک ہیں۔

اجلاس میں جسٹس منصور علی شاہ نے اجلاس میں مجوزہ سفارشات کا مسودہ پڑھا۔جسٹس منصورعلی شاہ اور جسٹس ریٹائرڈ منظور ملک پر مشتمل کمیٹی نے سفارشات تیار کیں جبکہ رولز میں ترامیم سے متعلق کمیٹی اپنی سفارشات جوڈیشل کمیشن کو بھجوا چکی ہے۔

دوران اجلاس جسٹس منیب اختر نے جوڈیشل کمیشن اجلاس موخر کی تجویز دی، جس پر کمیشن نے اجلاس موخر کرنے کی تجویز سے اختلاف کیا تو جسٹس منیب اختر نے جوڈیشل کمیسن اجلاس سے واک آوٹ کردیا۔جوڈیشل کمیشن اجلاس میں ججز تقرری کیلئے رولز کا جائزہ لیا جارہا ہے۔ ہائیکورٹس میں خالی آسامیوں پر تقرریوں کا بھی جائزہ لیا جارہا ہے۔جوڈیشل کمیشن کے آج ہونے والے اجلاس کیلئے جوڈیشل کمیشن کی جانب سے اسلام آباد ہائی کورٹ سمیت پانچوں صوبائی ہائیکورٹس کے چیف جسٹس صاحبان کو خط ارسال کئے گئے تھے۔
خط میں ہائیکورٹس سے ایڈیشنل ججز کے تقرر کیلئے امیدواروں کی تلاش کی درخواست کی گئی تھی۔جوڈیشل کمیشن رولز کی منظوری کے بعد ہائیکورٹس میں ججز کی تعیناتیاں ہونگی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں دو یا دو سے زائد ججز تعینات ہونے کا امکان بتایا گیا تھا۔واضح رہے کہ ہائیکورٹس میں نئے ججز کی تقرری کیلئے رولز کا جائزہ لینے کیلئے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس 13 ستمبر کو طلب کیا تھا۔ چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے ہائیکورٹس میں ججز تقرری کیلئے نام بھی طلب کرتے ہوئے تمام ہائیکورٹس کے چیف جسٹسز کو خط بھی لکھے تھے۔



  تازہ ترین   
پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان ’مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ‘ طے پا گیا
آزاد کشمیر انتخابات کا تیسرا مرحلہ، پونچھ اور پلندری میں پولنگ ملتوی
ترک صدر آج سعودیہ پہنچیں گے، شہباز شریف، محمد بن سلمان سے ملاقات طے
خیبرپختونخوا میں فورسز کی کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 10 خارجی ہلاک
عدالت نے ایل پی جی کمپنیوں کی اضافی پریمیم وصولی فوری روک دی
سلامتی کونسل کی جانب سے سوات میں دہشت گرد حملے کی مذمت
تحریک انصاف کو مذاکرات کی کوئی دعوت نہیں دی، ایاز صادق کا مؤقف
تھائی لینڈ میں سکول میں فائرنگ سے 9 افراد ہلاک، 15 زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر