شیر افضل مروت، عامر ڈوگر، زین قریشی، نسیم شاہ، احمد چٹھہ سمیت پی ٹی آئی راہنماؤں کا 8 روزہ جسمانی ریمانڈ کالعدم

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامرفاروق نے تحریک انصاف کے اراکین پارلیمنٹ اور راہنماؤں کے جسمانی ریمانڈ کے فیصلے سے متعلق کیس میں پولیس اور پراسیکویشن پر سخت برہمی کا اظہار کیا اور ریمارکس دیئے کہ ریمانڈکے حکم نامے کی سٹوری جس نے بنائی ہے اس پر توفلم بن سکتی ہے چیف جسٹس عامرفاروق اورجسٹس ثمن رفعت امتیازپر مشتمل دورکنی بنچ نے درخواستوں پرسماعت کی .

عدالت نے مختصرحکم نامے میں تحریک انصاف کے گرفتار اراکین قومی اسمبلی شیر افضل مروت، عامر ڈوگر، زین قریشی، نسیم شاہ، احمد چٹھہ و دیگر کا 8 روزہ جسمانی ریمانڈ کالعدم قرار دیتے ہوئے انہیں جوڈیشنل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے دوران سماعت پراسیکیوٹر جنرل عدالت میں پیش ہوئے جب کہ ملزمان کی جانب سے اسلام آباد بار کونسل کے وائس چیئرمین عادل عزیز قاضی، راجا حلیم عباسی ایڈووکیٹ اور وکیل شہباز کھوسہ نے دلائل دیے، اس موقع پر اسلام آباد پولیس کے اعلیٰ افسران، بیرسٹر تیمور ملک بھی عدالت میں موجود تھے .
چیف جسٹس عامر فاروق نے اس موقع پر ریمارکس دیے کہ میں نے دیکھا ہے جسمانی ریمانڈ کے تمام آرڈرز ایک جیسے ہی ہیں چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ ریاست آگئی ہے، ریاست کو جواب دینے دیں کہ ایسا کیا ہو گیا تھا کہ 8،8 روز کا جسمانی ریمانڈ دیا گیا؟ یہ تو ایسا عمل ہے جس کی کوئی مثال نہیں ملتی ہوگی . دوران سماعت پراسیکیوٹر جنرل ایف آئی آر پڑھ کر سنا رہے تھے جس پر چیف جسٹس عامر فاروق نے دلچسپ ریمارکس دیتے ہوئے کہا اس ایف آئی آر کا لکھاری بھی دلچسپ ہے، یہ اسلام آباد پولیس ہے یا رضیہ جو غنڈوں میں پھنس گئی ہے؟عدالت نے ریمارکس میں کہاکہ کریڈٹ دینا ہوگا کہ بڑے عرصے بعد اچھی کامیڈی دیکھنے کو ملی ہے جس نے بھی یہ ایف آئی آر لکھی اس نے اچھی کامیڈی لکھی ہے‘اسلام آباد ہائی کورٹ میں ہونے والی سماعت میں وکیل قاضی عادل نے بتایا وہاب الخیری کیس میں سپریم کورٹ کا فیصلہ موجود ہے، ہم نے انسداد دہشت گردی عدالت میں ضمانت کی درخواست دی لیکن سنی نہیں گئی .
اس پر چیف جسٹس نے کہا وہ ہمارا حکمنانہ تاخیر سے گیا ہوگا، دیکھ لیتے ہیں، مختصر آرڈر ابھی کردیں گے تاکہ آپ کو ریلیف مل سکے فریقین کے دلائل سننے کے بعد چیف جسٹس عامر فاروق نے ارکان اسمبلی و دیگر کے جسمانی ریمانڈ کے خلاف کیس کا فیصلہ کالعدم بر قرار رکھتے ہوئے انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے . قبل ازیں سماعت کے دوران جسٹس عامرفاروق نے ریمارکس میں کہا کہ پولیس ایف آئی آر کسی ناول کی کہانی ہے جبکہ ریمانڈ آڈر کی صرف کاپیاں کی گئی ہے باقی پورا آڈرحرف بہ حرف ایک جیسا ہے ‘انہوں نے کہا کہ ریاست کے نمائندے جواب دیں کہ ایسا کون سال جرم تھا جس کے لیے آٹھ ‘آٹھ دن کا جسمانی ریمانڈ دیا گیایہ ایسا عمل ہے جس کی کوئی مثال نہیں ملتی .
چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے کہا کہ شعیب شاہین نے پستول رکھ لیا‘فلاں نے ڈانڈامارا، بیرسٹرگوہرنے اسلحہ چھین لیایہ سب کیاہے؟کیامیں اورآپ انہیں نہیں جانتے؟ یہ شعیب شاہین کی تضحیک ہے،کیاہم انہیں نہیں جانتے؟ شعیب شاہین سے اگرڈنڈا برآمد کرنا تھا تو وہ موقع پر ہوگیا ہوگا. پراسیکیوٹر جنرل نے بتایا کہ شیرافضل مروت سے پستول برآمدہواہے جس پر چیف جسٹس عامرفاروق نے کہا کہ پستول بھی برآمدہوگیااب آگے چلیں ، پراسیکیوٹرجنرل اسلام آباد نے بتایا کہ شعیب شاہین سے ڈنڈابرآمدہوگیا ہے ، پراسیکیوٹرجنرل کے بیان پر کمرہ عدالت میں قہقہے گونج اٹھے جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ 4دن ہو گئے، آپ نے جو کرنا تھا وہ کر لیا اب بتائیں 8دن کا ریمانڈ کیوں دیا گیا؟ 2دن کا ریمانڈ کافی تھا،ریمانڈ میں کسٹڈی دی جاتی ہے لیکن حتمی طورپرکسٹڈی کورٹ کی ہی ہوتی ہے، مقدمہ میں مضحکہ خیزقسم کےالزامات لگائے گئے اور 8دن کاریمانڈبھی دیدیا گیا.
جسٹس عامر فاروق نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ ملک میں امن و امان کی صورتحال کس طرف جارہی ہے؟ آپ نے پارلیمنٹ میں گھس کر قومی اسمبلی کے اراکین کواٹھایا‘یہ کہاں کا قانون؟اس پربھی ایک پٹیشن آئی ہوئی ہے جسے اگلے ہفتے سنوں گا، چیف جسٹس نے کہا کہ آپ نے پارلیمنٹ میں گھس کرجس طرح کارروائی کی اس کے بعدباقی کیارہ گیا ہے؟ آئین میں دی گئی آزدیاںکہاں گئیں‘قانون کہاں گیا ؟عدالت نے تحریک انصاف کے اراکین پارلیمنٹ اور راہنماؤں کے جسمانی ریمانڈکافیصلہ کالعدم قراردینے کی درخواستوں پرفیصلہ محفوظ کرلیا اور قراردیا کہ عدالت مختصر آرڈرکچھ دیربعددے گی جس کے ساتھ درخواستوں پرسماعت ملتوی کردی گئی۔



  تازہ ترین   
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ تین روزہ دورے پر بیجنگ پہنچ گئے، پرتپاک استقبال
ایوان صدر میں تقریب، مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دینے والوں میں اعزازات تقسیم
وزیر خزانہ کی ٹیم کے ہمراہ آئی ایم ایف مشن سے ملاقات، معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال
انمول عرف پنکی کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور، تحقیقاتی افسر تبدیل
کسی بھی منظر نامے کیلئے تیار، دشمنی کرنے والوں کو سخت سزا دی جائے گی: ایران
28 ویں آئینی ترمیم کی منظوری کیلئے حکومت متحرک، اگلا ہفتہ اہم قرار
کانگریس رکن نے امریکی فضائیہ کے 39 طیارے تباہ ہونے کا اعتراف کر لیا
سٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.3 ارب ڈالر موصول





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر