پی ٹی آئی اراکین کی گرفتاری سے قبل سپیکر قومی اسمبلی سے اجازت لی گئی

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) پاکستان تحریک انصاف کے اراکین کی گرفتاری میں سپیکر قومی اسمبلی کے کردار کی تفصیلات سامنے آگئیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ذرائع قومی اسمبلی کا کہنا ہے کہ اسلام آباد انتظامیہ نے پی ٹی آئی کے پارلیمنٹرینز کی گرفتاری سے قبل سپیکر قومی اسمبلی کو اطلاع دی، پولیس نے بھی اراکین کی گرفتاری سے قبل آگاہ کیا، اسلام آباد پولیس نے گرفتار اراکین کے خلاف ایف آئی آر کی کاپی سپیکر ایاز صادق کو بھجوائی، سپیکر کو ریاست مخالف تقریر کرنے پر درج مقدمات سے متعلق آگاہ کیا گیا۔
بتایا گیا ہے کہ قومی اسمبلی کے قاعدہ 103 کے تحت رکن کی گرفتاری پر سپیکر قومی اسمبلی کو آگاہ کرنا لازمی ہے، پیکر کو وزیراعظم شہباز شریف کے عشائیے کے دوران گرفتاریوں سے آگاہ کیا گیا، پی ٹی آئی رہنماؤں نے بھی سپیکر قومی اسمبلی سے رابطہ کیا اور کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا تاہم سپیکر نے انہیں کوئی یقین دہانی نہیں کروائی، تاہم سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے ارکان کی گرفتاری پر فوری طور پر نوٹس لینے سے گریزکیا۔

بتایا جارہا ہے کہ اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاؤس میں موجود تمام پی ٹی آئی رہنماوں کو رات گئے حراست میں لے لیا گیا، یہ گرفتاریاں اسلام آباد جلسے میں قانون کی خلاف ورزی اور دیگر الزامات کے تحت کی گئیں، شیخ وقاص اکرم، زین قریشی، نسیم الرحمان، عامر ڈوگر، سید شاہ احد، شاہد خٹک، یوسف خٹک، لطیف چترالی گرفتار، صاحبزادہ حامد رضا کو بھی پارلیمنٹ ہاؤس سے حراست میں لیا گیا، بیرسٹر گوہر، شیرافضل مروت اور شعیب شاہین کے بعد ایم این اے زبیر خان کو بھی گرفتارکرلیا گیا، شعیب شاہین کو ان کے دفتر سے حراست میں لیا گیا، تاہم عمر ایوب اور زرتاج گل پولیس کو چکمہ دے کر نکلنے میں کامیاب ہوگئے۔



  تازہ ترین   
بانی کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ، سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر
پنجاب حکومت کی درخواست پر راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے فوج کی تعیناتی منظور
نظام بدلیں، نئے صوبوں سے اخراجات کم، گورننس بہتر ہوگی: میاں عامر محمود
وزیراعظم کی بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی مالی معاونت کی ہدایت
بنگلہ دیش کا پاک، سعودیہ، ترکیہ دفاعی معاہدے میں شمولیت کا عندیہ
ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے لیکن درست ڈیل کیلئے تیار نہیں، امریکی صدر
دہشتگردی کے متاثرین کی بلا امتیاز حمایت ضروری ہے، پاکستانی مندوب
بانی پی ٹی آئی کا معائنہ ماہر ڈاکٹرز نے کیا، طبی رپورٹ جاری نہیں کرسکتے: پمز اعلامیہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر