ن لیگ، پیپلز پارٹی، ایم کیو ایم کے لوگ مسترد شدہ ہیں: حافظ نعیم الرحمان

کراچی(نیشنل ٹائمز) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ 25 کروڑ پاکستانیوں کے مسائل پر کسی کی توجہ نہیں، ن لیگ، پیپلز پارٹی، ایم کیو ایم کے لوگ مسترد شدہ ہیں۔جماعت اسلامی رکنیت سازی مہم سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی پورے ملک میں تحریک لے کر چل رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ فارم 45 کے مطابق ناظم آباد سے جماعت اسلامی کے امیدوار جیتے ہیں، عوام کی مرضی کے بغیر فارم 47 کے ذریعے مسترد کی ہوئی پارٹی عوام پر مسلط کر دی گئی ہے، کراچی کے 5500 پولنگ سٹیشنز میں سے ایم کیو ایم ایک بھی نہیں جیتی۔امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ ہم کیالیکٹرک مافیا کے خلاف جنگ لڑ رہے ہیں، مہنگی بجلی حکومت، نیپرا اور بجلی کمپنیوں کے شیطانی اتحاد کی وجہ سے ہے، بجلی کے بل بڑھانے کیلئے ظالمانہ ٹیرف اور طرح طرح کے ٹیکس ہیں۔حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ قبضہ میئر کراچی کے مسائل حل نہیں کر سکتے، میئرخود ٹیکس جمع نہیں کر سکتے اور کیالیکٹرک کے ذریعے ایک اور ٹیکس لگوا دیا۔



  تازہ ترین   
بانی کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ، سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر
پنجاب حکومت کی درخواست پر راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے فوج کی تعیناتی منظور
نظام بدلیں، نئے صوبوں سے اخراجات کم، گورننس بہتر ہوگی: میاں عامر محمود
وزیراعظم کی بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی مالی معاونت کی ہدایت
بنگلہ دیش کا پاک، سعودیہ، ترکیہ دفاعی معاہدے میں شمولیت کا عندیہ
ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے لیکن درست ڈیل کیلئے تیار نہیں، امریکی صدر
دہشتگردی کے متاثرین کی بلا امتیاز حمایت ضروری ہے، پاکستانی مندوب
بانی پی ٹی آئی کا معائنہ ماہر ڈاکٹرز نے کیا، طبی رپورٹ جاری نہیں کرسکتے: پمز اعلامیہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر