لاہور (نیشنل ٹائمز) جے یوآئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کا عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی رہنما مولانا اللہ وسایا کو ٹیلی فون کیاا ور مینار پاکستان کے سائے تلے کامیاب ترین ختم نبوت کانفرنس گولڈن جوبلی منعقد کرنے پر مبارکباد پیش کی ۔ مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے قائدین ، کارکنان ، مبلغین اور تمام عاشقان مصطفیٰ ﷺ مباکباد کے مستحق ہیں ۔
مولانا فضل الرحمن نے مبلغین ختم نبوت تمام رفقاء کی محنتوں کو سراہا اور اس کامیاب کانفرنس منعقد کرنے پر مباکباد پیش کی اور کہا کہ تحریک ناموس رسالت کاپیغام کا شہرشہر اورپورے دنیا میں پھیل چکی ہے اب ناموس رسالتؐ کے غداروں کو کہیں بھی پناہ کی جگہ نہیں ملے گی اور اسلام دشمنوں اور منکرین ختم نبوت کو اپنے منطقی انجام سے دوچار ہونا پڑے گا یہودی وقادیانی لابی اورانکے ایجنٹ بوکھلاہٹ کا شکار ہیں۔
دریں اثنا مجلس کے مرکزی رہنما مولانا عزیزالرحمن ثانی، مولانا علیم الدین شاکر، پیرمیاں محمدرضوان نفیس ، مولانا عبدالنعیم ، مولانا حافظ محمداشرف گجر، مولانا خالد محمو، ڈاکٹر عبدالواحد قریشی نے کہا ہے کہ لا ہور مینار پاکستان میں میں منعقدہونیوالی تحفظ ختم نبوت گولڈن جوبلی کے کامیاب انعقاد پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتے ہیں تحفظ ختم نبوت میں لاکھوں افراد کی شرکت بیرونی دبائوپر ہونے والے فیصلوںپر کھلاعدم اعتماد ہے کہ اسلامیان پاکستان ختم نبوت اور قانون ناموس رسالت کا ہرقیمت پر تحفظ کرتے رہیں گے۔
عشاق رسول کے اس اجتماع نے ختم نبوت کے غداروں کی نیندیں حرام کردی ہیںلاہور مینار پاکستان میں کامیاب کا نفرنس نے یہ واضح پیغام دیا ہے کہ تحفظ ناموس رسالت قانون اور قوانین ختم نبوت کا ہر قیمت پر تحفظ کیا جائیگا اور ذرابرابر بھی اسمیں کوئی سازش برداشت نہیں کی جائیگی ۔عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے زیر اہتمام گزشتہ روز منعقد ہونے والی تحفظ ختم نبوت کانفرنس گولڈن جوبلی کی کامیابی پر ہم اللہ تعالیٰ کے حضور سجدے شکر بجالاتے ہوئے تمام شرکاء کا دل کی اتھاہ گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتے ہیں مینار پاکستان کے چہار اطراف انسانوں کا ٹھاٹھیں مارتا سمندر اس بات کی غماضی کرتا ہے کہ مسلمان اپنی تمام تر علمی و عملی کمزوری کے باوجود تحفظ ختم نبوت کے مقدس کاز سے والہانہ عشق رکھتا ہے کانفرنس میں شرکاء کی کثرت اور اسلامیان پاکستان کی وسیع حاضری پر گریٹر اقبال پارک تنگی دامان کی شکایت کر رہا تھا۔
انہوں نے کہا کہ ہم کانفرنس میں شرکت کرنے والے دینی و سیاسی جماعتوں کے قائدین، علماء کرام، مندوبین و مدعووین اور عوام الناس کا صمیم قلب سے مشکور ہیں۔



