وزیر اعلٰی خیبرپختونخواہ کیخلاف اسلام آباد میں مقدمہ درج

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) وزیراعلٰی خیبرپختونخواہ کیخلاف اسلام آباد میں مقدمہ درج، اسلام آباد پولیس کا پی ٹی آئی کے 9 مرکزی رہنماوں کو گرفتار کرنے کا فیصلہ۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعلٰی خیبرپختوںخواہ کے خلاف اسلام آباد پولیس کی جانب سے مقدمہ درج کر لیا گیا۔ اے آر وائی نیوز کے مطابق علی امین گنڈاپور کیخلاف گزشتہ روز کے پی ٹی آئی جلسے میں قوانین کی مبینہ خلاف ورزی کے الزام پر تھانہ سنگجانی میں مقدمہ درج کیا گیا۔
جبکہ اسلام آباد پولیس نے تحریک انصاف کے 9 مرکزی رہنماوں کی گرفتاری کیلئے لسٹ بھی تیار کر لی۔ لسٹ میں عمر ایوب خان، شیخ وقاص اکرم، زین قریشی، حامد رضا، سیمابیہ طاہر، شفقت عباس، عامر مغل اور زرتاج گل کے نام شامل ہیں۔

دوسری جانب ترجمان خیبرپختونخواہ بیرسٹر سیف نے دنیا نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ وزیر اعلٰی خیبرپختونخواہ اور ان کے سٹاف کا فون بند جا رہا ہے۔

آج دن ڈھائی بجے وزیر اعلٰی سے بات ہوئی انہوں نے بتایا کہ ایک میٹنگ کیلئے اسلام آباد جا رہا ہوں۔ اس کے بعد ان کا فون بند جا رہا ہے، اسٹاف سے بھی رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی لیکن ان کے فون بھی بند جا رہے ہیں۔ ہمیں اس وقت کچھ نہیں معلوم کہ وزیر اعلٰی اس وقت کہاں ہیں۔ خدشہ ہے کہ وزیر اعلٰی خیبرپختونخواہ کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ تحریک اںصاف کے رہنماوں کی گرفتاریوں کیخلاف کل عدالت جائیں گے۔
واضح رہے کہ اسلام آباد پولیس نے تحریک انصاف کے 3 رہنماوں کو گرفتار کر لیا۔ اسلام آباد پولیس نے پیر کی شب کو پاکستان تحریک اںصاف کے رہنماوں کی گرفتاری کا آغاز کر دیا۔ اسلام آباد پولیس نے تحریک اںصاف کے چئیرمین بیرسٹر گوہر کو پارلیمنٹ کے باہر سے حراست میں لے لیا۔ بیرسٹر گوہر اسلام آباد پولیس کی موجودگی کی اطلاع پر خود گرفتاری دینے کیلئے پارلیمنٹ سے باہر آئے۔
اس سے قبل ایم این اے شیر افضل مروت کو پارلیمنٹ ہاوس کے باہر سے گرفتار کیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق شیر افضل مروت کو پارلیمنٹ ہاوس کی عمارت سے باہر آنے پر اسلام آباد پولیس نے گرفتار کر لیا، اس دوران گارڈز اور پولیس اہلکاروں کے درمیان ہاتھا پائی بھی ہوئی۔ پولیس نے شیر افضل مروت کی گاڑی کو بھی تحویل میں لے لیا۔ شیر افضل مروت کے بعد شعیب شاہین کو بھی گرفتار کر لیا گیا، دونوں رہنماوں کو گرفتاری کے بعد تھانہ سیکرٹریٹ منتقل کر دیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مزید پی ٹی آئی رہنماوں کی گرفتاری کا بھی امکان ہے۔ اسلام آباد پولیس کی بھاری نفری پارلیمنٹ ہاوس کے باہر موجود ہے۔



  تازہ ترین   
بانی کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ، سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر
پنجاب حکومت کی درخواست پر راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے فوج کی تعیناتی منظور
نظام بدلیں، نئے صوبوں سے اخراجات کم، گورننس بہتر ہوگی: میاں عامر محمود
وزیراعظم کی بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی مالی معاونت کی ہدایت
بنگلہ دیش کا پاک، سعودیہ، ترکیہ دفاعی معاہدے میں شمولیت کا عندیہ
ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے لیکن درست ڈیل کیلئے تیار نہیں، امریکی صدر
دہشتگردی کے متاثرین کی بلا امتیاز حمایت ضروری ہے، پاکستانی مندوب
بانی پی ٹی آئی کا معائنہ ماہر ڈاکٹرز نے کیا، طبی رپورٹ جاری نہیں کرسکتے: پمز اعلامیہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر