وزیراعلٰی خیبرپختونخواہ اور ان کے سٹاف کا فون بند جا رہا ہے، بیرسٹر سیف

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) بیرسٹر سیف نے علی امین گنڈاپور کی گرفتاری کا خدشہ ظاہر کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق ترجمان خیبرپختونخواہ بیرسٹر سیف نے انکشاف کیا ہے کہ وزیر اعلٰی خیبرپختونخواہ اور ان کے سٹاف کا فون بند جا رہا ہے۔ آج دن ڈھائی بجے وزیر اعلٰی سے بات ہوئی انہوں نے بتایا کہ ایک میٹنگ کیلئے اسلام آباد جا رہا ہوں۔
اس کے بعد ان کا فون بند جا رہا ہے، اسٹاف سے بھی رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی لیکن ان کے فون بھی بند جا رہے ہیں۔ ہمیں اس وقت کچھ نہیں معلوم کہ وزیر اعلٰی اس وقت کہاں ہیں۔ خدشہ ہے کہ وزیر اعلٰی خیبرپختونخواہ کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ تحریک اںصاف کے رہنماوں کی گرفتاریوں کیخلاف کل عدالت جائیں گے۔

دوسری جانب اسلام آباد پولیس نے تحریک انصاف کے 3 رہنماوں کو گرفتار کر لیا۔

اسلام آباد پولیس نے پاکستان تحریک اںصاف کے رہنماوں کی گرفتاری کا آغاز کر دیا۔ اسلام آباد پولیس نے تحریک اںصاف کے چئیرمین بیرسٹر گوہر کو پارلیمنٹ کے باہر سے حراست میں لے لیا۔ بیرسٹر گوہر اسلام آباد پولیس کی موجودگی کی اطلاع پر خود گرفتاری دینے کیلئے پارلیمنٹ سے باہر آئے۔ اس سے قبل ایم این اے شیر افضل مروت کو پارلیمنٹ ہاوس کے باہر سے گرفتار کیا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق شیر افضل مروت کو پارلیمنٹ ہاوس کی عمارت سے باہر آنے پر اسلام آباد پولیس نے گرفتار کر لیا، اس دوران گارڈز اور پولیس اہلکاروں کے درمیان ہاتھا پائی بھی ہوئی۔ پولیس نے شیر افضل مروت کی گاڑی کو بھی تحویل میں لے لیا۔ شیر افضل مروت کے بعد شعیب شاہین کو بھی گرفتار کر لیا گیا، دونوں رہنماوں کو گرفتاری کے بعد تھانہ سیکرٹریٹ منتقل کر دیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مزید پی ٹی آئی رہنماوں کی گرفتاری کا بھی امکان ہے۔ اسلام آباد پولیس نے ریڈ زون کو سیل کر دیا ہے۔ اسلام آباد جلسے میں معاہدے کی خلاف ورزی کے الزام پر عمر ایوب خان اور زرتاج گل کو بھی گرفتار کیے جانے کا امکان ہے۔



  تازہ ترین   
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ تین روزہ دورے پر بیجنگ پہنچ گئے، پرتپاک استقبال
ایوان صدر میں تقریب، مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دینے والوں میں اعزازات تقسیم
وزیر خزانہ کی ٹیم کے ہمراہ آئی ایم ایف مشن سے ملاقات، معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال
انمول عرف پنکی کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور، تحقیقاتی افسر تبدیل
کسی بھی منظر نامے کیلئے تیار، دشمنی کرنے والوں کو سخت سزا دی جائے گی: ایران
28 ویں آئینی ترمیم کی منظوری کیلئے حکومت متحرک، اگلا ہفتہ اہم قرار
کانگریس رکن نے امریکی فضائیہ کے 39 طیارے تباہ ہونے کا اعتراف کر لیا
سٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.3 ارب ڈالر موصول





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر