پنجگور، پولیس گشت پر مسلح افراد کے حملے میں سب انسپکٹر شہید

کوئٹہ(نیشنل ٹائمز)بلوچستان کے علاقے پنجگور میں پولیس گشت پر مسلح افراد کے حملے میں سب انسپکٹر شہید ہوگیا،واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی نفری جائے وقوع پر پہنچی اور شہید اہل کار کی لاش کو ہسپتال منتقل کیا گیا،حکام کے مطابق گزشتہ شب پنجگور کے علاقے چیتکان بازار میں مسلح افراد نے اچانک پولیس گشت پر فائرنگ کردی جس سے پولیس اہل کار شہید ہوگیا جس کی شناخت سب انسپکٹر شکیل احمد کے نام سے ہوئی۔
متعلقہ اداروں نے حملے کے مقام سے شواہد جمع کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔دوسری جانب وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے پنجگور میں پولیس موبائل پر فائرنگ کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے شہید سب انسپکٹر شکیل احمد کو خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے شہید کے اہل خانہ سےدلی ہمدردی و اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ سب انسپکٹر شکیل احمدنے فرائض کی بجاآوری کے دوران شہادت کا مرتبہ پایا۔

شہید سب انسپکٹر شکیل احمدکی قربانی کو سلام پیش کرتے ہیں۔ ہماری تمام تر ہمدردیاں شہید کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔دریں اثناءجنوبی وزیرستان کے وانا رستم بازار میں کریکوٹ روڈ پر پولیس وین پر ریموٹ کنٹرول بم دھماکا ہوا ہے۔پولیس کے مطابق دھماکے میں 12 افراد زخمی ہوگئے ہیں کئی زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے اور علاقے کو گھیرے میں لے کر تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
اس حوالے سے ایم ایس ڈاکٹر حماد محمود کا کہنا ہے کہ دھماکے میں زخمی ہونے والے 12 افراد کو ہسپتال لایا گیا ہے۔ زخمیوں میں عام شہری اور پولیس اہلکار شامل ہیں۔یہ بھی بتایاگیا ہے کہ پولیس نفری کو پرائیویٹ گاڑی کے ذریعے کڑی کوٹ لے جایا جا رہا تھا۔ ریموٹ کنٹرول کے ذریعے کیا گیا بم دھماکا اتنا زوردار تھا کہ دور دور تک آواز سنی گئی۔ پولیس کی نفری نے بھی جائے وقوع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کئے جبکہ ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو موقع پر طبی امداد فراہم کی۔پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔



  تازہ ترین   
پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان ’مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ‘ طے پا گیا
آزاد کشمیر انتخابات کا تیسرا مرحلہ، پونچھ اور پلندری میں پولنگ ملتوی
ترک صدر آج سعودیہ پہنچیں گے، شہباز شریف، محمد بن سلمان سے ملاقات طے
خیبرپختونخوا میں فورسز کی کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 10 خارجی ہلاک
عدالت نے ایل پی جی کمپنیوں کی اضافی پریمیم وصولی فوری روک دی
سلامتی کونسل کی جانب سے سوات میں دہشت گرد حملے کی مذمت
تحریک انصاف کو مذاکرات کی کوئی دعوت نہیں دی، ایاز صادق کا مؤقف
تھائی لینڈ میں سکول میں فائرنگ سے 9 افراد ہلاک، 15 زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر