عوام نے پی ٹی آئی کے جلسے کو مسترد کر دیا، وزیر اطلاعات عطاتارڑ

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) وفاقی وزیر اطلاعات عطاتارڑ کا پاکستان تحریک انصاف کے جلسے کے حوالے سے کہنا ہے کہ عوام نے پی ٹی آئی کے جلسے کو مسترد کر دیا ہے، اسلام آباد سمیت پنجاب میں ٹریفک معمول کے مطابق رہی،جن لاکھوں لوگوں نے آج انقلاب برپا کرنا تھا پتہ نہیں وہ کہاں چلے گئے ہیں؟

انہوں نے مزیدکہا کہ پی ٹی آئی نے جلسے کے لئے جعلی ویڈیوز کا سہارا لیا، پی ٹی آئی نے جلسہ کی ناکامی کو چھپانے کے لئے جھوٹے اور جعلی ٹویٹس کئے، پی ٹی آئی نے سوشل میڈیا پر جھوٹ پھیلایا اور پروپیگنڈا کیا لیکن پھر بھی احتساب ہو کر رہے گا، پی ٹی آئی کی پنجاب اور خیبر پختونخوا کی قیادت مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے، اس ناکام جلسے پر اتنا ہی کہا جا سکتا ہے کہ تبدیلی کا جذبہ، تبدیلی کا جنون، انا للہ و انا الیہ راجعون۔



  تازہ ترین   
پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان ’مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ‘ طے پا گیا
آزاد کشمیر انتخابات کا تیسرا مرحلہ، پونچھ اور پلندری میں پولنگ ملتوی
ترک صدر آج سعودیہ پہنچیں گے، شہباز شریف، محمد بن سلمان سے ملاقات طے
خیبرپختونخوا میں فورسز کی کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 10 خارجی ہلاک
عدالت نے ایل پی جی کمپنیوں کی اضافی پریمیم وصولی فوری روک دی
سلامتی کونسل کی جانب سے سوات میں دہشت گرد حملے کی مذمت
تحریک انصاف کو مذاکرات کی کوئی دعوت نہیں دی، ایاز صادق کا مؤقف
تھائی لینڈ میں سکول میں فائرنگ سے 9 افراد ہلاک، 15 زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر