عمران خان کا ملٹری ٹرائل بہت زیادہ عالمی دباؤ پیدا کرے گا، فواد چوہدری

اسلام آباد ( نیشنل ٹائمز ) سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کا پروگرام ہمارا ایک دھاگے سے لٹکا ہوا ہے، اس صورتحال میں عمران خان کا ملٹری ٹرائل بہت زیادہ عالمی دباؤ پیدا کرے گا اور پاکستان اس ایڈونچر کو برداشت نہیں کر پائے گا۔

انہوں نے کہا کہ یہ حکومت فارم 47 پر آئی ہوئی ہے، یہ چاہتے ہیں پاکستان میں نارمل پالیٹکس بحال نہ ہو، نارمل سیاست بحال ہوتی ہے تو ان کو اپنی قانونی حیثیت اور ساکھ گرتی نظر آرہی ہے، پنجاب حکومت چاہتی ہے کہ سیاسی ایکٹیویٹی پنجاب میں بالکل بحال نہ ہو، پنجاب کے ایم این ایز کو اجازت نہیں ہے کہ وہ لیڈ کرسکیں، حماد اظہر اور میاں اسلم اقبال کو اجازت نہیں کہ وہ لیڈ کرسکیں، پنجاب میں یہ مسائل ہیں جو خیبرپختونخوا اور سندھ میں نہیں ہیں۔

فواد چوہدری کہتے ہیں کہ پنجابیوں کو ہماری اسٹبلشمنٹ کے غلط فیصلوں کی وجہ سے خیبرپختونخوا ور بلوچستان میں قیمت ادا کرنی پڑ رہی ہے، خیبرپختونخوا سے آنے والے قافلوں پر کوئی روک ٹوک نہیں ہے لیکن پنجاب سے آنے والے قافلوں کو روکا جا رہا ہے ان پر تشدد کیا جارہا ہے، خواجہ آصف اور احسن اقبال اس وقت ایک ایجنڈے پر ہیں، ان کا یجنڈا یہ ہے کہ پاکستان میں تلخیاں کم نہ ہوں، یقیناً نواز شریف نے بھی یہی ایجنڈا رکھا ہوا ہے، جنہوں نے ایک طرف رانا ثناء اللہ کو کہا مفاہمتی بیان دیں دوسری طرف ان دونوں کو رکھا ہوا ہے کہ وہ اس طرح کے بیان دیں، اس بات کو سیاسی اسٹریٹجی کے طور پر بڑھایا جارہا ہے۔
ایک اور سوال پر انہوں نے جواب دیا کہ عمران خان کا ملٹری ٹرائل بہت زیادہ عالمی دباؤ پیدا کرے گا، پاکستان اس ایڈونچر کو برداشت نہیں کر پائے گا اور جب عمران خان نے کہا کہ جلسے میں آنا ہے تو ہر شخص کو ان کی کال پر جانا چاہئیے، ہم تحریک انصاف میں آج اسی لیے ہیں کہ یہ ایک نیشنل پارٹی ہے اور اس کا ساتھ دینا ضروری ہے، پنجابیوں کو ہماری اسٹبلشمنٹ کے غلط فیصلوں کی وجہ سے خیبرپختونخوا ور بلوچستان میں قیمت ادا کرنی پڑ رہی ہے، افغان طالبان کے ساتھ مذاکرات کی پوری ذمہ داری بطور کابینہ ہم لیتے ہیں کہ ہم نے بات چیت کی بات شروع کی تھی، یہ فیصلہ جنرل فیض حمید کا نہیں حکومت پاکستان کا فیصلہ تھا اور اس کو بطور ادارہ فوج کی پوری حمایت حاصل تھی۔



  تازہ ترین   
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ تین روزہ دورے پر بیجنگ پہنچ گئے، پرتپاک استقبال
ایوان صدر میں تقریب، مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دینے والوں میں اعزازات تقسیم
وزیر خزانہ کی ٹیم کے ہمراہ آئی ایم ایف مشن سے ملاقات، معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال
انمول عرف پنکی کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور، تحقیقاتی افسر تبدیل
کسی بھی منظر نامے کیلئے تیار، دشمنی کرنے والوں کو سخت سزا دی جائے گی: ایران
28 ویں آئینی ترمیم کی منظوری کیلئے حکومت متحرک، اگلا ہفتہ اہم قرار
کانگریس رکن نے امریکی فضائیہ کے 39 طیارے تباہ ہونے کا اعتراف کر لیا
سٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.3 ارب ڈالر موصول





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر