حکومت کو الٹی میٹم دے دیں کہ عمران خان و دیگر سیاسی قائدین کو رہا کریں، محمود اچکزئی

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے پی ٹی آئی قیادت سے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت کو الٹی میٹم دے دیں کہ عمران خان و دیگر سیاسی قائدین کو رہا کریں، ورنہ 15 دنوں کے بعد ملک بھر میں تحریک چلائی جائے گی۔ اسلام آباد میں تحریک انصاف کے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کو لاکھوں افراد کی حمایت حاصل ہے، کبھی بھی پاکستان میں کسی تحریک کو اتنی بڑی حمایت نہیں ملی، موجودہ حکومت چوری اور ڈاکے کی حکومت ہے، اگر بانی پی ٹی آئی کو رہا نہ کیا تو ہم پورے ملک میں تحریک چلائیں گے، گولیوں، بموں، مارنے پیٹنے سے ملک نہیں بنتے، ہم اللہ کے سوا اس زمین پر کسی بدمعاش، کسی بندوق والے اور طاقتور کو نہیں مانتے۔

رکن قومی اسمبلی کا کہنا ہے کہ افسوس کی بات یہ ہے کہ بہت سے مقتدر سیاسی لوگ یہ کہتے ہیں کہ 45 اور 47 کا کوئی فرق نہیں یہ ظلم ہے، 45 والے حق کے لوگ ہیں اور 47 والے چور ہیں ڈاکو ہیں بے ایمان ہیں، آج تک جتنے بھی انقلاب آئے ہیں کسی میں بھی کسی کو اتنی انسانی ہمدردی نہیں ملی جتنی عمران خان کے پاس ہے لیکن انقلاب کیوں نہیں آیا، پی ٹی آئی تحریک چلانے کا اعلان کرے۔
انہوں نے کہا کہ اتنی عوام خان کے ساتھ ہے، اتنی دنیا خان سے محبت کرتی ہے، ایک کال پر فسطائیت پابندی کے باوجود لاکھوں لوگ آجائے ہیں، عمران خان پھر بھی جیل میں ہے؟ تحریک انصاف سے گلہ ہے لاکھوں انسانوں کی حمایت اور عمران خان جیل میں ہے، یہ بہت بری بات ہے، حکومت کو 15 دن دے دیں کہ رہا نہ کیا تو ملک بھر میں تحریک شروع کریں گے، ملک کے ہر ضلع میں تحریک چلائیں، ہمارا راستہ کوئی نہیں روک سکتا، ہمارا راستہ نہ فوج روک سکتی ہے اور نہ پولیس روک پائے گی۔



  تازہ ترین   
بانی کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ، سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر
پنجاب حکومت کی درخواست پر راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے فوج کی تعیناتی منظور
نظام بدلیں، نئے صوبوں سے اخراجات کم، گورننس بہتر ہوگی: میاں عامر محمود
وزیراعظم کی بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی مالی معاونت کی ہدایت
بنگلہ دیش کا پاک، سعودیہ، ترکیہ دفاعی معاہدے میں شمولیت کا عندیہ
ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے لیکن درست ڈیل کیلئے تیار نہیں، امریکی صدر
دہشتگردی کے متاثرین کی بلا امتیاز حمایت ضروری ہے، پاکستانی مندوب
بانی پی ٹی آئی کا معائنہ ماہر ڈاکٹرز نے کیا، طبی رپورٹ جاری نہیں کرسکتے: پمز اعلامیہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر