صدر مملکت نے اسلام آباد میں جلسوں کے مقامات مختص کرنے کے بل پر دستخط کردیئے

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پرامن اجتماع اور امن عامہ ایکٹ 2024 کا قانونی بل صدر مملکت کی منظوری کے بعد نافذ ہوگیا، بل کے تحت پہلی بار بغیر اجازت جلسہ کرنے پر تین سال اور دوسری بار دس سال قید کی سزا ہوگی۔ میڈیا کے مطابق صدر مملکت آصف زرداری نے اسلام آباد میں جلسوں کے مقامات مختص کرنے کے بل پر دستخط کردیئے، صدر کی منظوری کے بعد قومی اسمبلی سے منظور بل قانون کی شکل اختیار کرگیا ہے۔ پرامن اجتماع اور امن عامہ ایکٹ 2024 صدر مملکت کی منظوری کے بعد نافذ ہوگیا، اسلام آباد میں بغیر جلسہ کرنے پر 3 سال اور دوسری بار غیرقانونی جلسہ کرنے پر 10 سال قید کی سزا ہوگی۔ جلسے کی مختص جگہ سنگجانی یا کوئی اور حکومت کا مختص کردہ علاقہ ہوگا۔ اجازت کے بعد بھی ہونے والے جلسے کو پولیس افسر کسی بھی وقت منتشر کرا سکے گا، ڈپٹی کمشنر جلسے کی اجازت دے گا، اگر ڈپٹی کمشنر اجازت نہیں دیتا تو اپیل چیف کمشنر سے ہوگی۔ چیف کمشنر کے فیصلے خلاف سیکرٹری داخلہ کے پاس نظرثانی درخواست دی جائے گی۔ حکومت سنگجانی یا کسی بھی علاقے کو متعین کرے گی جس گزٹ اور نوٹیفکیشن جاری ہوگا، اسلام آباد میں کسی بھی جلسے یا اجتما ع کیلئے کم ازکم 7 روز پہلے ڈی سی کو درخواست دینا ہوگی، درخواست اس جلسے یا اجتماع کا کوئی کوآرڈینیٹر تحریری صورت میں دے گا۔ دوسری جانب پی ٹی آئی کے کل 8 ستمبر کو ہونے والے جلسے کے پیش نظر اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے شہر کے داخلی و خارجی راستوں کو سیل کرنے کافیصلہ کرلیا،حکومت نے جڑواں شہروں کو بند کرنے کا منصوبہ تیار کرلیا، کنٹینرزلگا کر مری روڈ فیض آباد کے مقام پر سڑک کو بند کیا جائیگا، پی ٹی آئی کے جلسے میں جانے والے افراد ضلعی انتظامیہ کی جانب سے دئیے گئے راستوں کا استعمال کرکے جلسہ گاہ پہنچیں گے۔ بتایا گیا ہے کہ مری روڈ فیض آباد کے مقامل پر کنٹینرز سڑک کے اطراف رکھ دئیے گئے ہیں۔



  تازہ ترین   
پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان ’مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ‘ طے پا گیا
آزاد کشمیر انتخابات کا تیسرا مرحلہ، پونچھ اور پلندری میں پولنگ ملتوی
ترک صدر آج سعودیہ پہنچیں گے، شہباز شریف، محمد بن سلمان سے ملاقات طے
خیبرپختونخوا میں فورسز کی کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 10 خارجی ہلاک
عدالت نے ایل پی جی کمپنیوں کی اضافی پریمیم وصولی فوری روک دی
سلامتی کونسل کی جانب سے سوات میں دہشت گرد حملے کی مذمت
تحریک انصاف کو مذاکرات کی کوئی دعوت نہیں دی، ایاز صادق کا مؤقف
تھائی لینڈ میں سکول میں فائرنگ سے 9 افراد ہلاک، 15 زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر