ملک میں عملی طور پر مارشل لا لگا ہوا ہے، ڈاکٹر یاسمین راشد

لاہور(نیشنل ٹائمز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ ملک میں عملی طور پر مارشل لا لگا ہوا ہے جبکہ عوام عمران خان کی رہائی چاہتی ہے۔انسداد دہشت گردی عدالت میں میڈیا نمائندوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ پی ٹی آئی کا اسلام آباد میں جلسہ ایک کامیاب جلسہ ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام بانی پی ٹی آئی عمران خان کے ساتھ ہیں اور کل سب کو پتہ چل جائے گا کہ عوام کس کے ساتھ ہیں، نوجوانوں کی بڑی تعداد جلسہ میں شرکت کرے گی۔ان کا کہنا تھا کہ اس حکومت نے جمہوریت کا جو لبادہ اوڑھا ہوا ہے وہ لبادہ جلد اتر جائے گا، جب ان سے بات کرو تو وہ کہتے ہیں اوپر والوں سے بات کرنی پڑے گی، اوپر والے کون ہیں ہم تو کسی اوپر والے کو نہیں جانتے۔ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ ہمارے خیال میں تو اوپر بس اللہ تعالیٰ ہے،ملک میں عملی طور پر مارشل لا لگا ہوا ہے، ہمارے خلاف جھوٹے مقدمات بنائے گئے،جن کا سامنا کر رہے ہیں۔



  تازہ ترین   
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ تین روزہ دورے پر بیجنگ پہنچ گئے، پرتپاک استقبال
ایوان صدر میں تقریب، مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دینے والوں میں اعزازات تقسیم
وزیر خزانہ کی ٹیم کے ہمراہ آئی ایم ایف مشن سے ملاقات، معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال
انمول عرف پنکی کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور، تحقیقاتی افسر تبدیل
کسی بھی منظر نامے کیلئے تیار، دشمنی کرنے والوں کو سخت سزا دی جائے گی: ایران
28 ویں آئینی ترمیم کی منظوری کیلئے حکومت متحرک، اگلا ہفتہ اہم قرار
کانگریس رکن نے امریکی فضائیہ کے 39 طیارے تباہ ہونے کا اعتراف کر لیا
سٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.3 ارب ڈالر موصول





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر