بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے صارفین کیلئے خوشخبری

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں رجسٹرڈ صارفین کے لئے بڑی خوشخبری آگئی۔ تفصیلات کے مطابق بینظیر انکم سپورٹ پروگرام فرنچائز سسٹم میں بڑے پیمانے پر کرپشن کا انکشاف ہوا جس کے بعد بی آئی ایس پی کا فرنچائز سسٹم ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا، اب اب رقم براہ راست نکلوا سکیں گے، اس مقصد کے لیے بی آئی ایس پی کے وظائف تقسیم کرنے کے لیے چھ بینکوں سے معاہدے طے پا چکے ہیں، بی آئی ایس پی کارڈ ہولڈر کا وظیفہ بینک اکاونٹ میں ٹرانسفر ہوگا اس کے علاوہ وظائف کی تقسیم ایزی پیسہ، جاز کیش سے بھی ہوگی۔
بتایا گیا ہے کہ چیئرپرسن بی آئی ایس پی نے فرنچائز سنٹرز کے خفیہ دورے کیے تھے، روبینہ خالد نے فرنچائز سنٹرز پر خواتین کو درپیش مسائل کا جائزہ لیا، فرنچائز سنٹرز پر خواتین نے روبینہ خالد سے کرپشن کی شکایات کی تھیں، جس کے بعد بی آئی ایس پی کے تمام پروگراموں کے صارفین کو براہ راست ادائیگیاں کرنے کا فیصلہ ہوا، رقوم کی براہ راست منتقلی سے کرپشن کا خاتمہ ہوگا۔

دوسری طرف وفاقی حکومت کی جانب بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت ملنے والا ریلیف بند کر دیا گیا، غریبوں کو یوٹیلیٹی سٹورز سے آٹا، چینی اور گھی مہنگے اور مارکیٹ کے داموں میں خریدنا پڑے گا، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت ملنے والی یہ سبسڈی غیر اعلانیہ بند کی گئی ہے، جس کی وجہ سے اب بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے رجسٹر افراد کو بھی مہنگے داموں چینی اور گھی ملیں گی، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت چینی 109 روپے تھی جو اب 155 روپے کلو کر دی گئی، 650 روپے میں ملنے والا 10 کلو آٹے کا تھیلا اب 1500 روپے کا ملے گا، 380 روپے والا گھی 450 روپے کلو کر دیا گیا۔



  تازہ ترین   
بانی کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ، سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر
پنجاب حکومت کی درخواست پر راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے فوج کی تعیناتی منظور
نظام بدلیں، نئے صوبوں سے اخراجات کم، گورننس بہتر ہوگی: میاں عامر محمود
وزیراعظم کی بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی مالی معاونت کی ہدایت
بنگلہ دیش کا پاک، سعودیہ، ترکیہ دفاعی معاہدے میں شمولیت کا عندیہ
ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے لیکن درست ڈیل کیلئے تیار نہیں، امریکی صدر
دہشتگردی کے متاثرین کی بلا امتیاز حمایت ضروری ہے، پاکستانی مندوب
بانی پی ٹی آئی کا معائنہ ماہر ڈاکٹرز نے کیا، طبی رپورٹ جاری نہیں کرسکتے: پمز اعلامیہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر