نجی ایئر لائن کا طیارہ پرندہ ٹکرانے سے بڑے حادثے سے بال بال بچ گیا

کراچی (نیشنل ٹائمز) کراچی اور اسلام آباد جانے والی نجی ایئرلائن کے طیارے سے پرندہ ٹکرا گیا جو حادثے سے بال بال بچ گیا، کپتان نے ایمرجنسی بریک لگا کرپرواز کو اڑان سے روک دیا،طیارے کو کپتان واپس پارکنگ میں لے آیا، مسافروں کو طیارے سے اتار کر پرواز کو منسوخ کردیا گیا،تفصیلات کے مطابق نجی ایئر لائن کی کراچی سے اسلام آباد کی پرواز پی اے 208 کے کپتان نے طیارے کو جیسے ہی ون وے پر ٹیک آف کے لیے اسپیڈ دی اڑان سے کچھ سیکنڈ پہلے ہی پرندہ ٹکرایا۔
پرندہ ٹکراتے ہی کپتان نے ایمرجنسی بریک لگا دی جس سے طیارے میں مسافروں کو شدید جھٹکے لگے مسافروں میں اچانک بریک لگانے پر خوف و ہراس پھیل گیا انجن سے پرندہ ٹکرانے پر ہلکا سا دھماکہ ہوا۔ ہنگامی صورت حال اور انجن کو ممکنہ نقصان کے سبب کپتان طیارے کو ٹیک آف پوائنٹ سے واپس پارکنگ لے آیا اور مسافروں کو طیارے سے اتار کر پرواز کو منسوخ کردیا گیا۔

واضح رہے دو روزقبل بھی لاہور سے کراچی جانے والی نجی ائیر لائن کی پرواز سے پرندہ ٹکرانے کے باعث پرواز حادثے سے بال بال بچ گئی تھی۔پرواز کے 15 منٹ بعد ہی طیارے کو دوبارہ لاہور ایرپورٹ پر اتار لیا گیا تھا۔بتایا گیا تھا کہ برڈ ہٹ سے طیارے کے انجن کے قریب نقصان پہنچا تھاجبکہ تمام مسافر محفوظ رہے تھے۔ ترجمان ائیرلائن کا کہنا تھا کہ پرواز کو روانگی کے 13 منٹ بعد پرندہ ٹکرانے کے سبب واپس لاہور اتار لیا گیا تھا۔
فلائٹ شیڈول کے مطابق پرواز نے صبح پونے 10 بجے کراچی پہنچنا تھا۔نجی ایئرلائن کی پرواز نے صبح 8 بجے کراچی کیلئے اڑان بھری تھی جبکہ طیارے میں 100 سے زیادہ مسافر سوار ہیں تاہم مسافروں کو متاثرہ طیارے سے اتار کر لاونج میں بھیج دیا گیاتھا۔دوسری جانب مسافروں کا کہنا تھا کہ پرواز دوبارہ کراچی کیلئے کب روانہ ہو گی ہمیں اس بارے ابھی تک کچھ نہیں بتایا گیاتھا۔



  تازہ ترین   
بانی کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ، سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر
پنجاب حکومت کی درخواست پر راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے فوج کی تعیناتی منظور
نظام بدلیں، نئے صوبوں سے اخراجات کم، گورننس بہتر ہوگی: میاں عامر محمود
وزیراعظم کی بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی مالی معاونت کی ہدایت
بنگلہ دیش کا پاک، سعودیہ، ترکیہ دفاعی معاہدے میں شمولیت کا عندیہ
ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے لیکن درست ڈیل کیلئے تیار نہیں، امریکی صدر
دہشتگردی کے متاثرین کی بلا امتیاز حمایت ضروری ہے، پاکستانی مندوب
بانی پی ٹی آئی کا معائنہ ماہر ڈاکٹرز نے کیا، طبی رپورٹ جاری نہیں کرسکتے: پمز اعلامیہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر