غیرملکی شہ پر فساد فی الارض برپا کرنے والوں کیلئے آئندہ بھی زمین تنگ رہے گی

راولپنڈی (نیشنل ٹائمز) چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ غیرملکی شہ پر فساد فی الارض برپا کرنے والوں کیلئے آئندہ بھی زمین تنگ رہے گی،دہشتگردی کے پھیلاؤ میں ملوث بیرونی طاقتوں کو باور کرانا چاہتا ہوں کہ تمہارے مذموم ارادوں کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے، ہم فتنے کو جہاں پائیں گے سرکوبی کریں گے، جب تک اس فتنے کا اختتام نہ ہوجائے۔
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے جی ایچ کیو میں یوم دفاع و شہداء کے موقع تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آج یوم دفاع و شہداء کے موقع پر وطن عزیز کے تمام بہادر شہداء اور غازیوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، جنہوں نے پاکستان کی بقاء اور تحفظ کو یقینی بنایا، اللہ تعالیٰ سے جدوجہد قیام پاکستان سے لے کر آج تک تمام شہداء کے درجات کی بلندی کیلئے دعا گو ہوں، جن کے مقدس خون نے وطن کی عظمت اور اس کی سلامتی کو یقینی بنانے کیلئے اس پاک سرزمین کی مٹی کی آبیاری کی۔

پاکستان کی عظیم قوم کے جذبوں کو سلام پیش کرتا ہوں، جنہوں نے آزمائش میں پاک فوج کے شانہ بشانہ طاغوتی قوتوں اور دشمنوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا۔یقینا پاکستانی قوم ایک جری اور بہادر قوم ہے۔جو آزادی کی قیمت کو نبھانا اور قیمت چکانا احسن طریقے سے جانتی ہے۔1448، 1965، 1971، کارگل کی جنگیں ہوں یا پھر سیاچن کا محاذ ہو، ہزاروں شہداء وطن کی سلامتی اور حرمت کی خاطر قربان ہوئے۔
دہشتگردی کے خلاف طویل اور صبرآزما غیرروائتی جنگ میں قربانیوں کا سلسلہ آج بھی جاری ہے جو دہشتگردوں کے خاتمے اس طویل جنگ میں نہ صرف افواج پاکستان، قانون نافذ کرنے والے، غیوم عوام ، بالخصوص خیبرپختونخواہ اور بلوچستان کے بہادر عوام نے بے مثال قربانیاں دی ہیں۔یہ قربانیاں ہماری قومی تاریخ کا سنہری باب ہیں۔جن ک حیات جاوداں کے بارے میں اللہ تعالیٰ نے سورة آل عمران کی آیت نمبر 169میں ارشاد فرمایا کہ ” اور جو لوگ اللہ کی راہ میں مارے جائیں ، ہرگز انہیں مردہ نہ سمجھو، وہ زندہ ہیں، اپنے رب کے پاس رزق پاتے ہیں،“آر می چیف نے کہا کہ گزشتہ 20سال کے عرصے میں فتنہ الخوارج اور دوسرے دہشتگردوں کے خلاف لاتعداد قربانیوں کا ثمر پاکستان کی سالمیت اور بتدریج استحکام کی صورت ظاہر ہے۔
ماضی میں جن اقدامات کا تصور بھی مشکل تھا، وہ آج حقیقت میں ہمارے سامنے ہیں، فتنہ الخوارج کے خلاف آواز، پیغام پاکستان، مغربی سرحدوں کا باضابطہ انتظام، قبائلی علاقہ جات کی صوبے میں شمولیت، خیبرپختونخواہ اور بلوچستان میں معاشی سماجی ترقی کے اقدامات، وہ اہم کامیاں ہیں جو افواج پاکستان کے عزم ، شہداء غازیوں کی قربانیوں کا ثمر ہیں۔
افواج پاکستان اور عوام کا رشتہ دل کا رشتہ ہے، بیرونی جارحیت کے خلاف معرکہ ہو، یا دہشتگردی کے خلاف جنگ، اقدرتی آفات میں امداد ہو، یا قومی ترقیاتی منصوبوں میں کردار ، عوام نے ہمیشہ افواج کو تقویت دی ہے۔یہ مضبوط رشتہ پاکستان کے دشمنوں کی شکست کا ضامن ہے۔جو قوتیں افواج ور عوام میں خلیج پیدا کرنے کیلئے متحرک ہیں، انہیں ہمیشہ کی طرح شکست کا سامنا کرنا پڑے گا۔
ہمارا ’عزم استحکام ‘ نیشنل ایکشن پلان کی کڑی ہے، جس میں دہشتگردی اور انتہاپسندی کے خلاف قومی وریاستی حکمت عملی مربوط طور پرمرتب کی گئی ہے۔عزم استحکام کسی ایسے بڑے آپریشن کا نام نہیں ، جس میں کسی علاقے کے عوام کو بے دخل کیا جائے گا، استحکام کا عزم ملکی سالمیت کیلئے ناگزیر ہے۔قوم میں انتشار بے یقینی مایوسی پھیلانے والے تمام عوامل کو اپنی ذہنی ہم آہنگی کے ساتھ متحد ہوکر شکست دیں گے، قومی یکجتی کو کمزور کرنے کے مذموم مقاصد کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔
دہشتگردوں کی حالیہ سرگرمیاں ان مایوس عناصر کی جانب سے پاکستان کو کمزور ریاست بنانے کی ناکام کوشش ہے۔ جن کو ماضی میں بھی قوم اور فوج کے باہمی اتحاد نے شکست دی، غیرملکی شہ پر فساد فی الارض برپا کرنے والوں ، ان کی معاونت اور ان جرائم کا جواز اور دفاع پیش کرنے والوں پر آئندہ بھی زمین تنگ رہے گی۔ قوم کی اجتماعی دانش، نیشنل ایکشن پلان، اور قرآن حکیم کے ابدی احکامات سے رہنمائی حاصل کرتے ہوئے ہم ان کو جہاں پائیں گے ان کی سرکوبی کریں گے، جب تک اس فتنے کا اختتام نہ ہوجائے۔
دہشتگردی کے پھیلاؤ میں جن بیرونی طاقتوں کا ہاتھ ہے، انہیں بھی باور کرانا چاہتا ہوں کہ افواج پاکستان اور عوام اپنی سالمیت کا دفاع کرنا جانتے ہیں، تمہارے مذموم ارادوں کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ شہداء سے وفا کا تقاضا ہے کہ ہم آہنی عزم اور امید کے ساتھ روشن مستقبل کی طرف سفر جاری رکھیں۔



  تازہ ترین   
پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان ’مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ‘ طے پا گیا
آزاد کشمیر انتخابات کا تیسرا مرحلہ، پونچھ اور پلندری میں پولنگ ملتوی
ترک صدر آج سعودیہ پہنچیں گے، شہباز شریف، محمد بن سلمان سے ملاقات طے
خیبرپختونخوا میں فورسز کی کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 10 خارجی ہلاک
عدالت نے ایل پی جی کمپنیوں کی اضافی پریمیم وصولی فوری روک دی
سلامتی کونسل کی جانب سے سوات میں دہشت گرد حملے کی مذمت
تحریک انصاف کو مذاکرات کی کوئی دعوت نہیں دی، ایاز صادق کا مؤقف
تھائی لینڈ میں سکول میں فائرنگ سے 9 افراد ہلاک، 15 زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر