افواج پاکستان جاگتی ہیں تو ہم سکون سے سوتے ہیں

لاہور ( نیشنل ٹائمز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی یوم دفاع کے موقع پر کینٹ میں یادگار شہداء پر حاضری دی اور پھول چڑھائے- وزیراعلی مریم نوازشریف نے شہداء کے درجات کی بلندی کے لئے دعا بھی کی۔

وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے یوم دفاع کے موقع پر یاد گار شہداء پر حاضری کے بعد خصوصی طورپر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ میرے لئے بہت اعزاز اور فخر کی بات ہے – یوم دفاع پر آج مجھے شہداء کی یاد گار پر آنے اور خراج عقیدت پیش کرنے کا موقع ملا-شہداء کی فیملیز سے ملاقات کرنے کا موقع ملا اور اس باوقار تقریب میں شامل ہونے کا موقع ملا- قوم کو پیغام دینا چاہتی ہوں کہ بیرونی دفاع میں افواج پاکستان ایک بہت اچھا کام کررہی ہیں -افواج پاکستان جاگتی ہیں تو ہم سکون سے سوتے ہیں، ہمارے بارڈرز، فرنٹیرز اور سرحدوں کی حفاظت کرتے ہیں ۔

ملک کا اندرونی دفاع ہم سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے-شہداء ہمارے لئے جانوں کا نذرانہ پیش کرتے ہیں، ان کی عزت کی حفاظت، ان کی قربانی کا احترام ہم سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے-آج میں شہداء کی ماؤں کو خصوصا خراج تحسین پیش کرنا چاہتی ہوں، ان سے میری ملاقات بھی ہوئی ہے -یہ ایک ایسا جذبہ ہے کہ ہم اسے سوچنا چاہئیں تو اس جذبے کی عظمت کا احاطہ نہیں کرسکتے-ایک ماں اس بات کو سمجھ سکتی ہے کہ اس کا بچہ گھر سے باہر جاتا ہے، ماں انتظار میں ہوتی ہے اسکی خیریت کے لئے دعا کرتی ہے، جب بچہ آتا ہے تو ماں سکون کی نیند سوتی ہے- میں سمجھتی ہوں کہ یہ جذبہ بھی ایک ناقابل تسخیرجذبہ ہے جب ماں اپنے بچے کو میدان جنگ میں ملک کی حفاظت کے لئے بھیجتی ہے۔

ماں جانتی کہ وہ اسے کہاں بھیج رہی ہے اور اس کے ساتھ کیا ہوسکتاہے، اس کو یہ پتہ ہوتاہے کہ ایک دن اس کا جسد خاکی بھی واپس آسکتاہے-ہمارے آفیسر اور جوان بہادری سے سرحدوں پر لڑتے ہیں -وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ افواج پاکستان جس قربانی کے نظریے کے تحت اپنی جان کے نذرانے پیش کرتے ہیں اس جذبے کی آبیاری ماں کی گود سے ہوتی ہے- بہادری ماں کی گود سے جنم لیتی ہے، میں ان ماؤں اور والدین کی بہادری کو سلام پیش کرتی ہوں -شہداء کے خاندانوں، بچوں اور بیویوں کو سلام پیش کرتی ہوں -شہداء اوران کی فیملیز کی قربانیوں کے سامنے میں کیا بات کروں، ہمیں اپنا آپ بہت چھوٹا لگتاہے- شہداء کی قربانیاں کسی بھی قوم کی ریڈ لائن ہوتی ہے، اسے کراس کرنا،اسے توڑنا،کسی بھی محب وطن انسان کو زیب نہیں دیتا۔

وزیراعلی مریم نوازشریف نے اپنی گفتگو کے اختتام پر دعا کرتے ہوئے کہاکہ اللہ تعالی پاکستان کو سلامت رکھے اور پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگایا-پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے یادگار شہداء پرسلامی پیش کی -وزیراعلی مریم نوازشریف نے شہدا ء کی عظیم قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا -وزیراعلی مریم نوازشریف نے شہداء کی فیملیز سے ملاقات کی، شہداء کے بچوں سے اظہار شفقت کیا۔



  تازہ ترین   
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ تین روزہ دورے پر بیجنگ پہنچ گئے، پرتپاک استقبال
ایوان صدر میں تقریب، مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دینے والوں میں اعزازات تقسیم
وزیر خزانہ کی ٹیم کے ہمراہ آئی ایم ایف مشن سے ملاقات، معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال
انمول عرف پنکی کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور، تحقیقاتی افسر تبدیل
کسی بھی منظر نامے کیلئے تیار، دشمنی کرنے والوں کو سخت سزا دی جائے گی: ایران
28 ویں آئینی ترمیم کی منظوری کیلئے حکومت متحرک، اگلا ہفتہ اہم قرار
کانگریس رکن نے امریکی فضائیہ کے 39 طیارے تباہ ہونے کا اعتراف کر لیا
سٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.3 ارب ڈالر موصول





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر