سپریم کورٹ کے نیب ترامیم کے فیصلے سے توشہ خانہ ٹو کیس ختم ہو گیا، عمران خان

راولپنڈی(نیشنل ٹائمز) پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے نیب ترامیم کے فیصلے سے توشہ خانہ ٹو کیس ختم ہو گیا، نیب ترامیم سے اربوں کی چوری کرنے والوں کا فائدہ ہے،مجھے تو خوشی منانی چاہے،190 ملین پاونڈ کیس بھی ختم ہونے کے قریب ہے، اڈیالہ جیل میں 7 ہزار قیدی ہیں اس قانون پاس ہونے سے ان میں سے کسی کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا،اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بانی ٹی آئی کا مزید کہنا تھا کہ عوامی نمائندے قانون پاس کر کے اپنے کرپشن کیس ختم کر رہے ہیں۔
عوامی نمائندوں کا کام قوم کے پیسے کا تحفظ ہے۔انہوں نے کہا کہ نیب آرڈیننس کے خلاف اس لئے گئے کہ یہ کیسز ہم نے نہیں بنائے تھے۔ شہباز شریف کے تمام کیسز پرانے تھے۔

صرف مقصود چپڑاسی کا شوگر اسکینڈل کیس ہمارے دور میں بنا۔یہ جو حکومت میں ہیں ان سب کے پیسے باہر پڑے ہیں۔ میں نے ملک سے بھاگنا نہیں ساری زندگی جیل میں رہنے کو تیار ہوں۔ان کا کہنا تھا کہ میں سیاست نہیں جہاد کر رہا ہوں۔

ملک چھوڑ کر نہیں جاوں گا۔ جو اوپر بیٹھے فیصلے کر رہے ہیں سب کی پراپرٹیاں باہر ہیں۔ مرنا ہم جیسے لوگوں نے ہے جن کا سب کچھ ملک میں ہے۔ ملک تباہی کی جانب بڑھ رہا ہے۔بانی پی ٹی آئی نے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ 9 مئی پارٹی کو ختم کرنے کیلئے کروایا گیا۔ 8 فروری کو دھاندلی کروائی گئی۔ 9 مئی کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے لاو جو آپ نے رکھی ہوئی ہیں۔
نظیر بٹ اور انعام شاہ اور توشہ خانہ کی تفتیشی افیسر کو عدالت لے کر جاوں گا جن کی وجہ سے میری بیوی سات ماہ سے جیل میں ہے۔انہوں نے ایک کروڑ 80 لاکھ کے ہار کی قیمت تین ارب 18 کروڑ لگائی گئی۔ میں اور بشری بی بی جنرل عاصم منیر کی وجہ سے جیل میں ہیں۔جنرل فیض جنرل باجوہ کی اجازت سے ملنے آتے تھے اور جنرل باجوہ کو رپورٹ کرتے تھے۔ جنرل باجوہ کے بغیر فیض کا ٹرائل بدنیتی ہے۔
جنرل فیض جنرل باجوہ کے ماتحت تھا۔ قمر باجوہ کو اس لئے باہر رکھا جا رہا ہے کہ انہوں نے رجیم چینج کیا۔ جنرل باجوہ کو ٹرائل میں لائے تو وہ سارے بھید کھول دے گا۔ 8 فروری کو انہوں نے دھاندلی کرائی۔جنرل عاصم منیر نے نواز شریف کے ساتھ مل کر لندن معاہدہ کیا تھا۔ جب عاصم منیر آرمی چیف بننے والے تھے اس وقت علی زیدی اور عارف علوی کے ذریعے پیغام بھجوایا تھا کہ ہمیں لندن پلان کا علم ہے۔انہوں نے کہا کہ درخواست کرتا ہوں کہ ملک کیلئے اور خدا کے واسطے غیر سیاسی ہو جاو¿۔ کہنے سے کوئی غیر سیاسی نہیں ہوگا اعمال سے ہوگا۔



  تازہ ترین   
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ تین روزہ دورے پر بیجنگ پہنچ گئے، پرتپاک استقبال
ایوان صدر میں تقریب، مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دینے والوں میں اعزازات تقسیم
وزیر خزانہ کی ٹیم کے ہمراہ آئی ایم ایف مشن سے ملاقات، معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال
انمول عرف پنکی کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور، تحقیقاتی افسر تبدیل
کسی بھی منظر نامے کیلئے تیار، دشمنی کرنے والوں کو سخت سزا دی جائے گی: ایران
28 ویں آئینی ترمیم کی منظوری کیلئے حکومت متحرک، اگلا ہفتہ اہم قرار
کانگریس رکن نے امریکی فضائیہ کے 39 طیارے تباہ ہونے کا اعتراف کر لیا
سٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.3 ارب ڈالر موصول





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر