9 مئی واقعات کی تحقیقات، خیبرپختونخواہ حکومت نے چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کو دوبارہ خط لکھ دیا

پشاور(نیشنل ٹائمز)مئی کے واقعات کی تحقیقات کیلئے خیبرپختونخواہ حکومت نے چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کو دوبارہ خط لکھ دیا،خیبرپختونخوا ہ حکومت نے جسٹس اشتیاق ابراہیم کو محکمہ داخلہ کے ذریعے کمیشن ٹریبونل کمیٹی آف انکوائری مغربی پاکستان ٹریبونل آف انکوائری آرڈیننس 1969 کے تحت خط لکھا ہے،خط میں استدعا کی گئی ہے کہ 9 مئی کی تحقیقات کیلئے جوڈیشنل کمیشن تشکیل دیا جائے۔
پشاور کے ہائیکورٹ حاضر یا ریٹائرڈ جج کو کمیشن کا سربراہ مقرر کیا جائے۔ تحقیقات کا مقصد ملزمان کا تعین اور ذمہ داروں کو کٹہرے میں لانا ہے۔خیبرپختونخوا ہ حکومت نے 9 مئی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن کے قیام کا فیصلہ کیا تھا جس کیلئے انہوں نے پشاور ہائیکورٹ کو خط لکھا تھا تاہم کمیشن قائم نہ ہوسکا تھا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل خیبرپختونخوا ہ حکومت نے 9 مئی کے واقعات کی جوڈیشل انکوائری کیلئے کمیشن قائم کرنے کا فیصلہ کیاتھا۔

صوبائی حکومت نے خود انکوائری کمیشن قائم کرنے کا فیصلہ کیا تھا جس کی حتمی منظوری وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور سے لئے جانے کا بتایاگیا تھا۔صوبائی وزیر آفتاب عالم نے کہا تھاکہ انکوائری ججز سے کرانے کے پابند نہیں، عدلیہ انکوئری نہیں کرنا چاہتی تو خود انکوائری کمیشن قائم کرلیں گے۔ قبل ازیں نو مئی واقعات کی جوڈیشل تحقیقات کے معاملے پر پشاور ہائیکورٹ نے صوبائی حکومت کی جانب سے جوڈیشل انکوائری کیلئے ججز کی نامزدگی سے معذرت کرلی تھی۔
صوبائی حکومت کابینہ نے 27 جون کو 9 مئی واقعات کی جوڈیشل انکوائری کی منظوری دی تھی جس کے ایک مہینے بعد ایڈوکیٹ جنرل خیبرپختونخوا ہ شاہ فیصل نے پشاور ہائیکورٹ کو جوڈیشل کمیشن قیام کیلئے جوڈیشل افسر کی نامزدگی کرنے پر چیف جسٹس ہائیکورٹ کو مراسلہ ارسال کیا تھا۔ہائیکورٹ کا کہنا تھا کہ کمیشن کی تشکیل کیلئے جس فورم نے خط ارسال کیا ہے وہ اسکی مجاز اتھارٹی نہیں اور یہ رولز آف بزنس 1985 کی خلاف ورزی ہے اس حوالے سے صوبائی حکومت کو مراسلہ ارسال کرتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ اس صورت میں جوڈیشل کمیشن کی تشکیل نہیں ہوسکتی۔
27 جون کو کو خیبرپختونخوا ہ حکومت نے 9 مئی واقعات کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن کے قیام کی منظوری دی تھی۔ کمیشن کی منظوری صوبائی کابینہ کے اجلاس میں دی گئی تھی۔صوبائی کابینہ کے فیصلے کے مطابق کمیشن کو 9 مئی کی مکمل تحقیقات کرنے کی ذمہ داری سونپی جائے گی۔ تحقیقات کے بعد 9 مئی 2023 کے واقعات میں ملوث تمام کرداروں کو بے نقاب کیا جائے گا۔



  تازہ ترین   
بانی کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ، سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر
پنجاب حکومت کی درخواست پر راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے فوج کی تعیناتی منظور
نظام بدلیں، نئے صوبوں سے اخراجات کم، گورننس بہتر ہوگی: میاں عامر محمود
وزیراعظم کی بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی مالی معاونت کی ہدایت
بنگلہ دیش کا پاک، سعودیہ، ترکیہ دفاعی معاہدے میں شمولیت کا عندیہ
ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے لیکن درست ڈیل کیلئے تیار نہیں، امریکی صدر
دہشتگردی کے متاثرین کی بلا امتیاز حمایت ضروری ہے، پاکستانی مندوب
بانی پی ٹی آئی کا معائنہ ماہر ڈاکٹرز نے کیا، طبی رپورٹ جاری نہیں کرسکتے: پمز اعلامیہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر