ہونڈا نے اپنی مشہور زمانہ موٹر سائیکل CG 125کا نیا ماڈل متعارف کروا دیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) پاکستان کی مشہور موٹر سائیکل ساز کمپنی اٹلس ہونڈا نے ’ سی جی 125 ‘ کا 2025 کیلئے نیا ماڈل متعارف کروا دیا ۔

تفصیلات کے مطابق CG125 کے 2025 ماڈ ل کی رونمائی تقریب فیس بک پیج پر کمپنی کی جانب سے براہ راست نشر کی گئی ، تقریب میں ہونڈا کے بڑے ڈیلرز اور آفیشلز نے شرکت کی ۔تقریب میں شرکا ء کی جانب سے کمپنی کے عروج پر پہنچنے کی مثالیں اور جدوجہد کو بیان کیا ۔

یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ ہونڈا نے چند دن قبل اپنی مشہور زمانہ موٹر سائیکل Honda CD 70 کا نیا ماڈل بھی متعارف کروایا تھا ۔

عمومی طور پر صارفین پیٹرول کی بچت اور پائیدار ی کو مد نظر رکھتے ہوئے ہونڈا کی سی ڈی 70 خریدنے کو ترجیح دیتے ہیں لیکن ہونڈا 125 کی پہچان پائیدار کے علاوہ اس کی انوکھی اور صارفین کی جانب سے بے حد پسند کی جانے والی آواز ہے ۔

کمپنی ہونڈا 125 کے تین ویرنٹس فروخت کیلئے پیش کرتی ہے جس میں ایک کک سٹارٹ، سیلف سٹارٹ اور گولڈ ماڈل شامل ہے ۔ کمپنی نے نئے ماڈل کیلئے نیا سلوگن متعارف کروایا ہے جو کہ ’’ دی ساونڈ آف پاور ‘ ہے ۔



  تازہ ترین   
امریکا کا مشرق وسطیٰ میں 10 ہزار اضافی فوج بھیجنے کا فیصلہ
سعودی اتحادی افواج کا حوثیوں پر مدینہ منورہ کے طیبہ گرڈ سٹیشن پر ڈرون حملے کا الزام
پوری دنیا ایرانی قوم کی ہمت، بہادری اور استقامت پر حیران ہے: صدر پیوٹن
روس کا جوہری ہتھیار استعمال کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، کریملن
خلیجی ممالک کی مدینہ منورہ میں حوثی ڈرون حملے کی شدید مذمت
سعودی وزیر دفاع کے امریکی و فرانسیسی وزرائے دفاع سے رابطے، امن کیلئے اقدامات پر زور
بھارت نے ایک اور فالز فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا، ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھانڈا پھوڑ دیا
افغان طالبان کے زیرکنٹرول علاقوں میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر فضائی، ڈرون حملے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر