اسلام آباد ضلعی انتظامیہ نے تحریک انصاف کو جلسے کے لیے41شرائط کے ساتھ این او سی جاری کردیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو 8 ستمبر کے جلسے کے لیے این او سی جاری کردیا تاہم نوٹیفکیشن میں 41 شرائط عائد کی گئی ہیں نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی دارالحکومت کی ضلعی انتظامیہ کی جانب پی ٹی آئی کے 8 ستمبر کے جلسے کے حوالے سے جاری نوٹیفکیشن میں 41 مختلف شرائط عائد کی گئی ہیں۔

نوٹیفکیشن میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے باضابطہ روٹ پلان بھی جاری کیا گیا ہے، خیبرپختونخوا اور پنجاب سے بذریعہ موٹر وے آنے والوں کے نقشے جاری کیے گئے ہیں مقامی انتظامیہ کی جانب سے پنجاب سے بذریعہ جی ٹی روڑ آنے والے کارکنان کے لیے الگ روٹ جاری کیے گئے ہیں، اسلام آباد، راولپنڈی اور مری کے لیے بھی الگ الگ روٹ پلان جاری کردیا گیا. انتظامیہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق دوران جلسہ شہریوں کے بنیادی حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائے گاجلسے کا آغاز 4 بجے اور اختتام شام 7 بجے تک ہوگا، جلسے کی اجازت ہوگی لیکن کسی قسم کے دھرنے کی اجازت نہ ہوگی نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ اجازت صرف 8 ستمبر کے لیے ہے منتظمین اسی رات کارکنان کی واپسی یقینی بنائیں گے جبکہ آرگنائزر جلسے کی انٹرنل سیکورٹی کے ذمہ دار ہوں گے اور ریاست مخالف یا مذہبی منافرت پر مبنی تقاریر یا نعروں کی اجازت نہیں ہوگی۔
اس سے قبل، اسلام آباد کی انتظامیہ نے سخت شرائط کے ساتھ پاکستان تحریک انصاف کو 8 ستمبر کو جلسہ کرنے کی اجازت دی تھی، انتظامیہ کی جانب سے 40 ہدایات کے ساتھ نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا نوٹیفکیشن کے مطابق اسلام آباد انتظامیہ نے 22 اگست کا این او سی مذہبی جماعتوں کی احتجاج کی وجہ سے منسوخ کیا 8 ستمبر کو انتظامیہ جلسے کو سیکورٹی فراہم کرے گی۔
واضح رہے کہ 22 اگست کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے اسلام آباد میں ہونے والا جلسہ ملتوی کردیا تھا پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما اعظم سواتی اور چیئرمین بیرسٹر گوہر نے عمران خان کے ساتھ ملاقات کے بعد جلسہ ملتوی کرنے کا اعلان کیا بعد ازاں 23 اگست کو عمران خان نے کہا تھا کہ اگر اسلام آباد کا جلسہ کرتے تو دوبارہ 9 مئی کے گلے پڑنے کا خدشہ تھا۔



  تازہ ترین   
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ تین روزہ دورے پر بیجنگ پہنچ گئے، پرتپاک استقبال
ایوان صدر میں تقریب، مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دینے والوں میں اعزازات تقسیم
وزیر خزانہ کی ٹیم کے ہمراہ آئی ایم ایف مشن سے ملاقات، معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال
انمول عرف پنکی کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور، تحقیقاتی افسر تبدیل
کسی بھی منظر نامے کیلئے تیار، دشمنی کرنے والوں کو سخت سزا دی جائے گی: ایران
28 ویں آئینی ترمیم کی منظوری کیلئے حکومت متحرک، اگلا ہفتہ اہم قرار
کانگریس رکن نے امریکی فضائیہ کے 39 طیارے تباہ ہونے کا اعتراف کر لیا
سٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.3 ارب ڈالر موصول





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر