کینیڈا، حکومت کی اہم اتحادی جماعت کاحکومتی اتحاد سے علیحدگی کے اعلان

اوٹاوا (نیشنل ٹائمز) کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کی حکومت کی اہم اتحادی جماعت کی جانب سے حکومتی اتحاد سے علیحدگی کے اعلان کے بعد ٹروڈو حکومت کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا،عالمی میڈیا کے مطابق جسٹن ٹروڈو کے حکومتی اتحاد میں شامل چھوٹی جماعت نیو ڈیموکریٹک پارٹی نے حکومتی اتحاد سے علیحدگی کا اعلان کردیا ہے،نیو ڈیموکریٹک پارٹی کے رہنما جگمیت سنگھ نے ایک ویڈیو پیغام کے ذریعے حکومتی اتحاد سے علیحدگی کا اعلان کیا،اپنے ویڈیو پیغام میں جگمیت سنگھ نے جسٹن ٹروڈو پر لبرلز کو کمزور کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ وہ حکومت کے ساتھ 2022میں کی گئی اپنی ڈیل ختم کر رہے ہیں کیونکہ وہ کنزرویٹیوز کو روکنے میں ناکام ہو گئے ہیں،انہوں نے کہا کہ 2025میں آنے والے انتخابات سے قبل ہونے والے پولز سے ظاہر ہو رہا ہے کہ کنزرویٹیوز بہ آسانی الیکشن جیت جائیں گے،جگمیت سنگھ کا کہنا تھا کہ لبرلز لوگوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے بہت کمزور ہوچکے ہیں کیونکہ وہ بہت ہی خود غرض اور کارپوریٹس کے مفادات کے امین بن گئے ہیں، وہ کوئی تبدیلی نہیں لا سکتے نہ ہیں امیدوں کو بحال کر سکتے ہیں،ان کا کہنا تھا کہ ہم نے 2022میں جسٹن ٹروڈو کی حمایت اس شرط پر کی تھی کہ وہ سماجی بہبود کے کاموں پر اخراجات میں اضافہ کریں گے تاہم پولز سے اندازہ ہوتا ہے کہ وہ ووٹرز کا اعتماد کھو چکے ہیں،علیحدگی کے اعلان کے باوجود جسٹن ٹروڈو کو فوری طور پر استعفی دیکر نئے انتخابات کے اعلان کی نوبت پیش نہیں آئے گی،رپورٹ کے مطابق نیو ڈیموکریٹک پارٹی کے حکومتی اتحاد سے علیحدگی کے اعلان کے بعد جسٹن ٹروڈو حکومت کو بجٹ منظور کروانے اور اعتماد کا ووٹ جیتنے کیلئے ہائوس آف کامن میں حزب اختلاف سے نیا اتحادی تلاش کرنا پڑے گا۔



  تازہ ترین   
قومی اسمبلی میں وزیر اعظم اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان دلچسپ جملوں کا تبادلہ
امریکہ-ایران جنگ بندی ہوگئی، 60 دنوں میں مستقل معاہدے کی امید ہے، وزیراعظم شہباز شریف
آبنائے ہرمز عالمی گزر گاہ، کوئی ٹول ٹیکس وصول نہیں کر سکتا: امریکا کا واضح پیغام
امریکی سینیٹ نے ایران کیخلاف فوجی کارروائی روکنے کی قرار داد منظور کر لی
صدر مملکت کا سفارتکاری، مکالمے اور تعاون کو فروغ دینے پر خواتین کو خراجِ تحسین
منجمد فنڈز سے امریکی زرعی مصنوعات کی خریداری کوئی لازمی شرط نہیں، ایران
ایران کا میزائل پروگرام کسی بھی مرحلے پر مذاکرات کا حصہ نہیں رہا: وزیراعظم
ٹرمپ کے قریبی اتحادیوں کی اسرائیل کو اعتماد میں لینے کی کوشش





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر