سعودی عرب، سیاحت کے فروغ کے لیے ہوٹلوں پرعائد لائسنس فیس ختم

ریاض (نیشنل ٹائمز) سعودی عرب نے اعلان کیا ہے کہ مملکت میں ہوٹلوں کے لیے کاروباری سرگرمیوں کے لیے عائد لائسنس فیس ختم کر دی گئی ہے۔ تاکہ مملکت میں سیاحت کو مزید آسان بنایا جا سکے،سعودی میڈیاکے مطابق سعودی عرب کی طرف سے دی گئی اس نئی سہولت سے ہوٹل اپارٹمنٹس اور رہائشی ریزالٓٹس سے بھی فائدہ اٹھا سکیں گے،جاری کیا گیا یہ نوٹیفیکشن چار ستمبر سے نافذ العمل ہو گا۔ یہ حکم نامہ مملکت میں سیاحتی فروغ کے لیے سرمایہ کاری کو تقویت دینے کے لیے جس کی خاطرمارچ میں مہم شروع کی گئی تھی، تاکہ سعودی عرب عالمی سیاحت کا اہم مرکز بن سکے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ اقدام مملکت کے سیاحت کے لیے ویژن 2030کے اہداف حاصل کرنے کے لیے ہے۔ اس فیصلے سے ملکی ہوٹل انڈسٹری اور سیاحت دونوں میں مزید سرمایہ کاری ممکن ہو سکے گی۔



  تازہ ترین   
قومی اسمبلی میں وزیر اعظم اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان دلچسپ جملوں کا تبادلہ
امریکہ-ایران جنگ بندی ہوگئی، 60 دنوں میں مستقل معاہدے کی امید ہے، وزیراعظم شہباز شریف
آبنائے ہرمز عالمی گزر گاہ، کوئی ٹول ٹیکس وصول نہیں کر سکتا: امریکا کا واضح پیغام
امریکی سینیٹ نے ایران کیخلاف فوجی کارروائی روکنے کی قرار داد منظور کر لی
صدر مملکت کا سفارتکاری، مکالمے اور تعاون کو فروغ دینے پر خواتین کو خراجِ تحسین
منجمد فنڈز سے امریکی زرعی مصنوعات کی خریداری کوئی لازمی شرط نہیں، ایران
ایران کا میزائل پروگرام کسی بھی مرحلے پر مذاکرات کا حصہ نہیں رہا: وزیراعظم
ٹرمپ کے قریبی اتحادیوں کی اسرائیل کو اعتماد میں لینے کی کوشش





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر