بیرون ملک بیٹھ کر ایک ٹولہ پی ٹی آئی کے نام پر فوج اور اسٹیبلشمنٹ کے خلاف شر انگیز مواد اور تقریریں نشر کر رہا ہے، شیرافضل مروت

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما و ممبر قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ بیرون ملک بیٹھ کر ایک ٹولہ تحریک انصاف کے نام پر فوج اور اسٹیبلشمنٹ کے خلاف شر انگیز مواد اور تقریریں نشر کر رہا ہے،حکومت پاکستان انہیں انٹرپول کے ذریعے گرفتار کرے،آٹھ ستمبر کو سنگجانی کے مقام پر جلسے میں سات سے آٹھ لاکھ لوگ شرکت کریں گے، اگر ہمیں روکا گیا یا جلسہ منسوخ کرنے کی کوشش کی گئی تو پلان بی، سی اور ڈی کا استعمال ہوگا۔طرف لانگ مارچ کریں گے۔عمران خان کو جلد رہا کرائیں گے۔آئینی اور احتجاج کا دونوں راستے اختیار کر سکتے ہیں۔آٹھ ستمبر کا جلسہ پاکستان کی تاریخ کا بڑا جلسہ ہوگا،جلسے کو میں لیڈ کروں گا جبکہ دوسرے جلسے کو خیبر پختون خو اکے وزیراعلی امین پور گنڈا لیڈ کریں گے۔وہ پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کر رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ اگر تحریک انصاف کو جلسے کی اجازت نہ دی گئی تو پورے ملک میں دما دم مست قلندر ہوگا۔کوئی ذی شعور ادمی یہ نہیں چاہتا کہ پاکستان میں بنگلہ دیش کی طرح حالات خراب ہوں۔انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈاپور کو اگر گرفتار کیا گیا تو پورے ملک کے خلاف خراب ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ اس جلسے کو علی امین گنڈاپور اور میں خود ہائی کمال کی اجازت کے بعد لیڈ کریں گے۔انہوں نے کہا کہ حکومت ان لوگوں کو گرفتار کرے جو بیرون ملک بیٹھ کر اسٹیبلشمنٹ کے خلاف پروپیگنڈا کر رہے ہیں۔ملک بھر میں ہمارے کارکنوں کو گرفتار کیا جا رہا ہے۔انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ عمران خان نے کہا دیا ہے کہ میری جان چلی جائے تب بھی جلسہ منسوخ نہیں ہوگا ۔پورے ملک کے لوگ جلسے میں شرکت کریں۔انہوں نے کہا کہ لوگ کنٹینروں کو ہٹانا جانتے ہیں۔ہم سی پلان کے تحت آگے بڑھیں گے اور اگر کہیں رکاوٹیں کھڑی کر نے کی کوشش کی گئی تو ہم ان رکاوٹوں کو دور کر لیں گے۔انہوں نے کہا کہ آج میں پھر کہتا ہوں کہ سنگجانی کے جلسے میں پانچ سے چھ لاکھ سے زائد افراد کا مجمع ہوگا ۔جلسہ آ ٹھ ستمبر کو دن دو بجے شروع ہوگا۔ رکاوٹیں کھڑی کی گئی تو اڈیالہ کی طرف لانگ مارچ ہوگا اور عمران خان کو جیل سے رہا کروانے کے بعد پھر دوبارہ جلسہ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے بلدیاتی انتخابات ملتوی کرانا ایک منظم سازش ہے ۔



  تازہ ترین   
بانی کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ، سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر
پنجاب حکومت کی درخواست پر راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے فوج کی تعیناتی منظور
نظام بدلیں، نئے صوبوں سے اخراجات کم، گورننس بہتر ہوگی: میاں عامر محمود
وزیراعظم کی بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی مالی معاونت کی ہدایت
بنگلہ دیش کا پاک، سعودیہ، ترکیہ دفاعی معاہدے میں شمولیت کا عندیہ
ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے لیکن درست ڈیل کیلئے تیار نہیں، امریکی صدر
دہشتگردی کے متاثرین کی بلا امتیاز حمایت ضروری ہے، پاکستانی مندوب
بانی پی ٹی آئی کا معائنہ ماہر ڈاکٹرز نے کیا، طبی رپورٹ جاری نہیں کرسکتے: پمز اعلامیہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر