اسلام آباد کے 80 فیصد خاندان بی آئی ایس پی اور 20 فیصد مستحقین میں شامل ہونے کا انکشاف

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) وفاقی دارالحکومت کے 80 فیصد خاندان بی آئی ایس پی اور 20 فیصد مستحقین میں شامل ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ یہ انکشاف وزارت صنعت کے وزیراعظم مفت آٹا اسکیم سے متعلق اعداد شمار میں ہوا ہے ، جس کے مطابق شہر اقتدار کے 80 فیصد خاندان بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کے رجسٹرڈ جبکہ 20فیصد نادرا کی مستحق خاندانوں کی فہرست میں شامل ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔مردم شماری میں اسلام آباد کے4لاکھ 11ہزار رجسٹرڈ خاندانوں کے برعکس 5لاکھ88ہزار کو مفت آٹا دئیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ وزارت صنعت کی جانب سے دعوی کیا گیا ہے کہ گزشتہ سال وزیر اعظم مفت آٹا اسکیم کے تحت اسلام آباد کے مستحق خاندانوں کو ایک ارب 36کروڑ کامفت آٹا دیا گیا۔اسلام آباد کے بی آئی ایس پی میں رجسٹرڈ 3لاکھ30ہزار خاندانوں کو مفت آٹا دیا گیا جب کہ نادراسے تصدیق پر 2لاکھ 58ہزار اضافی مستحق خاندان بھی مفت آٹا لینے میں شامل ہیں۔وزارت صنعت و پیداوار کے مطابق اسلام آباد میں بی آئی ایس پی رجسٹرڈ خاندانوں کو 3 اور نادرا سے تصدیق شدہ مستحق خاندانوں کو ایک آٹے کا تھیلا ملا۔



  تازہ ترین   
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ تین روزہ دورے پر بیجنگ پہنچ گئے، پرتپاک استقبال
ایوان صدر میں تقریب، مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دینے والوں میں اعزازات تقسیم
وزیر خزانہ کی ٹیم کے ہمراہ آئی ایم ایف مشن سے ملاقات، معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال
انمول عرف پنکی کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور، تحقیقاتی افسر تبدیل
کسی بھی منظر نامے کیلئے تیار، دشمنی کرنے والوں کو سخت سزا دی جائے گی: ایران
28 ویں آئینی ترمیم کی منظوری کیلئے حکومت متحرک، اگلا ہفتہ اہم قرار
کانگریس رکن نے امریکی فضائیہ کے 39 طیارے تباہ ہونے کا اعتراف کر لیا
سٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.3 ارب ڈالر موصول





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر