ربیع الاول کا چاند نظر نہیں آیا

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) ربیع الاول کا چاند نظر نہیں آیا، مرکزی رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے عید میلاد النبیﷺ کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ربیع الاول1446ھ کا چاند دیکھنے کےلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج بروز بدھ کواسلام آباد میں طلب کیا گیا۔ اجلاس کی صدارت کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیرآزاد نے کی۔
اجلاس وزارت مذہبی امور کوہسار کمپلیکس میں شام 5 بجے شروع ہوا۔ چاند دیکھنے کے لئے محکمہ موسمیات سے چیف میٹرولوجسٹ ڈاکٹر سرفراز اور سپارکو سے غلام مرتضیٰ کی جانب سے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کی تکنیکی معاونت کی گئی۔ جبکہ زونل اور ضلعی رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس اپنے اپنے متعلقہ مقامات پر ہوئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مرکزی رویت ہلال کمیٹی کو مختلف علاقوں سے ربیع الاول کے چاند کی شہادتیں موصول ہوئیں، تاہم ان کی تصدیق نہیں کی جا سکی۔

چاند کی رویت کے حوالے سے حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیرآزاد کی جانب سے کرتے ہوئے بتایا گیا کہ ملک کے کسی علاقے سے ربیع الاول کے چاند کی مصدقہ شہادت موصول نہیں ہو سکی۔ لہذا ملک میں عید میلاد النبیﷺ 17 ستمبر بروز منگل کو منائی جائے گی۔ جبکہ یکم ربیع الاول 6 ستمبر بروز جمعہ کو ہو گی۔ عید میلاد النبیﷺ کے سلسلے میں ملک بھر میں 17 ستمبر بروز منگل کو عام تعطیل ہو گی۔
جبکہ دوسری جانب ربیع الاول کی آمد پر خیبرپختونخواہ حکومت نے صوبہ بھر میں عشرہ رحمت اللعالمین ﷺ پورے مذہبی جوش و جذ بے اور عقیدت سے منانے کا اعلان کیا ہے۔ اس سلسلے میں محکمہ اوقاف و مذہبی امور خیبر پختونخوا نے باقاعدہ اعلامیہ بھی جاری کر دیا ہے جس کے مطابق، 3 ربیع الاول سے لے کر12 ربیع الاول تک عشرہ رحمت اللعالمینﷺ منایا جائیگا۔



  تازہ ترین   
پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان ’مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ‘ طے پا گیا
آزاد کشمیر انتخابات کا تیسرا مرحلہ، پونچھ اور پلندری میں پولنگ ملتوی
ترک صدر آج سعودیہ پہنچیں گے، شہباز شریف، محمد بن سلمان سے ملاقات طے
خیبرپختونخوا میں فورسز کی کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 10 خارجی ہلاک
عدالت نے ایل پی جی کمپنیوں کی اضافی پریمیم وصولی فوری روک دی
سلامتی کونسل کی جانب سے سوات میں دہشت گرد حملے کی مذمت
تحریک انصاف کو مذاکرات کی کوئی دعوت نہیں دی، ایاز صادق کا مؤقف
تھائی لینڈ میں سکول میں فائرنگ سے 9 افراد ہلاک، 15 زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر