اے این پی کے سینئر رہنماء زاہد خان کا بھی سیاست سے کنارہ کشی کا اعلان

پشاور (نیشنل ٹائمز) عوامی نیشنل پارٹی کے سینئر رہنماء زاہد خان نے بھی عملی سیاست سے کنارہ کشی کا اعلان کردیا، بدقسمتی سے ملک میں جو سیاست سے چل رہی ہے، اس میں نظریات کہیں نہیں ہیں،اپنے ایک بیان میں رہنماءاے این پی کا کہنا ہے کہ ہم نے سیاست میں بڑی قربانیاں دی ہیں، موجودہ حالات میں مزید سیاست نہیں کر سکتا، مستقبل کا فیصلہ اپنے حلقے کے لوگوں کے ساتھ مشاورت کے بعد کروں گا۔
انہوں نے کہا کہ نظریات اور سوچ کے ساتھ سیاست کر رہے تھے۔یہ بھی بتایاگیا ہے کہ اس سے قبل رہنماءعوامی نیشنل پارٹی زاہد خان نے پارٹی ترجمان کا عہدہ بھی چھوڑ دیا تھا جبکہ انہوں نے پارٹی کے انٹراپارٹی الیکشن میں بھی حصہ نہیں لیاتھا۔یہ اطلاعات بھی سامنے آئیں تھیں کہ اے این پی کے سینئر رہنماءزاہد خان کے پارٹی قیادت سے اختلافات کی خبریں بھی سامنے آئیں تھیں ۔

واضح رہے کہ چند روز قبل عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے سینئر رہنما اور سابق پارلیمنٹیرین غلام احمد بلور نے بھی سیاست اور پشاور چھوڑنے کا فیصلہ کیا تھا۔خاندانی ذرائع کا کہنا تھا کہ غلام احمد بلور نے نہ صرف سیاست چھوڑنے بلکہ اس کے ساتھ پشاور شہر بھی رہائش بھی چھوڑنے کا فیصلہ کیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ غلام احمد بلور پشاور سے اسلام آباد منتقل ہو جائیں گے۔
حاجی بلور نے انتخابی عمل میں پے درپے شکستوں اور اے این پی کی قیادت میں تبدیلیوں سے پیدا ہونے والی صورت حال کے بعد انتخابی سیاست سے کنارہ کشی کا فیصلہ کیا تھا۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ کچھ قوتوں کے معیار پر پورا نہیں اترتے۔ انھوں نے کہا اسی لیے مجھے مسلسل چار انتخابات میں شکست دلائی گئی. میرے بھائی بشیر بلور اور بھتیجے ہارون بلور کو شہید کیا گیا۔ اب اگر الیکشن ہی نہیں لڑنا تو پھر پشاور میں کیوں رہوں؟دو بار وفاقی وزیر برائے ریلوے اور ایک بار وفاقی وزیر برائے لوکل گورنمنٹ رہنے والے غلام احمد بلور 1988 سے مسلسل پشاور شہر سے انتخابات میں حصہ لیتے رہے تھے۔



  تازہ ترین   
بانی کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ، سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر
پنجاب حکومت کی درخواست پر راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے فوج کی تعیناتی منظور
نظام بدلیں، نئے صوبوں سے اخراجات کم، گورننس بہتر ہوگی: میاں عامر محمود
وزیراعظم کی بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی مالی معاونت کی ہدایت
بنگلہ دیش کا پاک، سعودیہ، ترکیہ دفاعی معاہدے میں شمولیت کا عندیہ
ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے لیکن درست ڈیل کیلئے تیار نہیں، امریکی صدر
دہشتگردی کے متاثرین کی بلا امتیاز حمایت ضروری ہے، پاکستانی مندوب
بانی پی ٹی آئی کا معائنہ ماہر ڈاکٹرز نے کیا، طبی رپورٹ جاری نہیں کرسکتے: پمز اعلامیہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر