وینزویلا کے صدر نے قبل از وقت کرسمس منانے کا اعلان کر دیا

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) وینزویلا کے صدر نکولاس مادورو کے اعلان کے مطابق رواں برس کرسمس قبل از وقت یعنی یکم اکتوبر کو منائی جائے گی، حالانکہ ملک کو اس وقت حالیہ منعقد ہونے والے متنازعہ صدارتی انتخابات کے حوالے سے مسائل کا سامنا ہے۔

امریکہ نے وینزویلا کے صدر کا طیارہ ضبط کر لیا

وینزویلا صدارتی انتخابات کے نتائج پر شکوک و شبہات کا اظہار

پیر دو ستمبر کو ٹیلی وژن پر نشر ہونے والے اپنے خطاب میں وینزویلا کے صدر نے کہا، ”اس وقت ستمبر ہے اور ابھی سے کرسمس جیسی صورتحال لگ رہی ہے۔

‘‘ مادورو کا مزید کہنا تھا، ”یہی وجہ ہے کہ آپ سب کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے اور آپ سب کا شکریہ ادا کرنے کے لیے میں قبل از وقت یکم اکتوبر کو کرسمس منانے کا حکم نامہ جاری کر رہا ہوں۔

‘‘

61 سالہ نکولاس مادورو کا یہ فیصلہ ممکنہ طور پر عوام کی توجہ حالیہ صدارتی انتخابات سے ہٹانے کی کوشش ہو سکتی ہے، جس میں اپوزیشن اپنی کامیابی کا دعویٰ کر رہی ہے۔

وینزویلا کی اپوزیشن کا دعویٰ ہے کہ 28 جولائی کو منعقد ہونے والے صدارتی انتخاب میں ان کے امیدوار ایڈمونڈو گونزالیز کے ساتھ دھاندلی کی گئی، جو زیادہ تر حلقوں میں کامیاب ہو رہے تھے۔

تاہم شفاف نتائج کے بغیر ہی مادورو کو اس انتخاب میں فاتح قرار دے دیا گیا جس کے بعد مظاہروں اور گرفتاریوں کا سلسلہ شروع ہو گیا۔

امریکہ اور بہت سے لاطینی امریکی ممالک نے وینزویلا سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ تفصیلی انتخابی نتائج جاری کرے۔ یہاں تک کہ مادروا کے دوست ممالک میکسیکو، کولمبیا اور برازیل نے بھی انتخابی اعداد وشمار کے بغیر سرکاری نتائج قبول کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

بین الاقوامی انتخابی مبصرین نے بھی سرکاری اعداد وشمار سے اختلاف کیا ہے۔

وینزویلا کی الیکشن ایجنسی نے کوئی ثبوت فراہم کیے بنا کہا ہے کہ وہ انتخابی اعددو شمار شائع نہیں کر سکتی کیونکہ ہیکرز نے ڈیٹا کو نقصان پہنچایا ہے۔

انتخابی نتائج جاری ہونے کے بعد شروع ہونے والے مظاہروں کے نتیجے میں 25 عام شہری اور دو فوجی ہلاک ہوئے جبکہ 200 سے زائد زخمی ہوئے۔ اس دوران ڈھائی ہزار کے قریب لوگوں کو جیل بھیجا گیا، جن میں صحافی، سیاستدان اور امدادی کارکنان بھی شامل ہیں۔

پیر دو ستمبر کو وینزویلا کے حکام نے اپوزیشن کے صدارتی امیدوار ایڈمونڈو گونزالیز کے بھی حراستی وارنٹ جاری کر دیے۔

ان پر دہشت گردی سے متعلق جرائم کے الزامات عائد کیے گئے ہیں جن میں سازش، دستاویزات میں ہیرا پھیری اور طاقت کا استعمال وغیرہ شامل ہیں۔
کیتھولک مسیحیوں کی اکثریت رکھنے والے ملک وینزویلا میں قبل از وقت کرسمس منانے کے اس اعلان سے ہر کوئی خوش نہیں ہے۔ ایسے ہی لوگوں میں یوزے ایرنیسٹو روئز بھی شامل ہیں، جو دارالحکومت کراکس کے ایک دفتر میں کام کرتے ہیں: ”کرسمس کو خوشی کا ایک وقت سمجھا جاتا ہے، خاندانوں کے یکجا ہونے کا، پارٹیوں اور تحائف کا وقت… مگر پیسوں کے بغیر اور اس طرح کے سیاسی بحران میں کون اس بات کا یقین کر سکتا ہے کہ قبل از وقت کرسمس ہو گی۔

‘‘
ان کا مزید کہنا تھا، ”ہم سب اس بات پر پریشان ہیں کہ ہم کھانے کے پیسے کہاں سے لائیں گے، بسوں کے کرائے کہاں سے دیں گے، بچوں کو اسکول کیسے بھیجیں گے اور اگر ضرورت پڑی تو دوائیں کیسے خریدیں گے۔‘‘

خیال رہے کہ یہ پہلی مرتبہ نہیں ہے کہ مادورو نے قبل از وقت کرسمس منانے کا اعلان کیا ہو، اس سے قبل وہ کووڈ انیس کی وبا کے وبا کے دوران بھی ایسا ہی اعلان کر چکے ہیں۔



  تازہ ترین   
قومی اسمبلی میں وزیر اعظم اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان دلچسپ جملوں کا تبادلہ
امریکہ-ایران جنگ بندی ہوگئی، 60 دنوں میں مستقل معاہدے کی امید ہے، وزیراعظم شہباز شریف
آبنائے ہرمز عالمی گزر گاہ، کوئی ٹول ٹیکس وصول نہیں کر سکتا: امریکا کا واضح پیغام
امریکی سینیٹ نے ایران کیخلاف فوجی کارروائی روکنے کی قرار داد منظور کر لی
صدر مملکت کا سفارتکاری، مکالمے اور تعاون کو فروغ دینے پر خواتین کو خراجِ تحسین
منجمد فنڈز سے امریکی زرعی مصنوعات کی خریداری کوئی لازمی شرط نہیں، ایران
ایران کا میزائل پروگرام کسی بھی مرحلے پر مذاکرات کا حصہ نہیں رہا: وزیراعظم
ٹرمپ کے قریبی اتحادیوں کی اسرائیل کو اعتماد میں لینے کی کوشش





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر