عمر ایوب نے نواز شریف کیلئے اتنے زور دار نعرے مارے جو آج تک میں نے نہیں مارے، حنیف عباسی

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) رکنِ قومی اسمبلی حنیف عباسی نے پی ٹی آئی اور اس کے بانی پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کو ’گڈ ٹو سی یو‘ والے جج چاہئیں لیکن وہ ختم ہو گئے۔قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران حنیف عباسی نے ایوان میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے نواز شریف کے لیے اتنے زور دار نعرے مارے ہوئے ہیں کہ آج تک میں نے نہیں مارے۔
انہوں نے کہا کہ آپ جو باتیں کر رہے ہیں وہ ہم نے سزائے موت کی کوٹھڑی دیکھ کر بھی نہیں کیں، دنیا اس وقت پاکستان پر حملہ آور ہے اور اپوزیشن لیڈر ان کے آلہ کار ہیں، ان کی جماعت کو اسرائیل اور بھارت سے فنڈنگ اسی مقصد کے لیے آئی ہے۔حنیف عباسی نے کہا کہ کبھی آپ اس ملک کے چیف جسٹس پر حملہ آور ہو جاتے ہیں، آج بھی اپوزیشن لیڈر نے دشمن کا کلیجہ ٹھنڈا کیا ہے، ابھی تو ملٹری کورٹ کا ٹرائل بھی ہونا ہے، سیاست میں مضبوط قدم لے کر آتے ہیں، میں جاتا ہوں آپ کے ساتھ، ابھی عشق کے امتحان اور بھی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 9 مئی کی ویڈیو مانگتے ہیں جیسے ساری قوم اور میڈیا اور جج اندھے ہیں، سب کو نظر آ رہا ہے کہ آپ نے پلاننگ کے تحت حملہ کیا، آپ کے خلاف وہ وعدہ معاف گواہ تیار ہو چکے ہیں، آپ بچنے کی تدبیر کریں۔حنیف عباسی نے کہا کہ بنگلا دیش والے قوم ہیں، ان کی مثالیں نہ دیا کریں، ابھی بھی موقع ہے معافی مانگیں۔انہوںنے کہاکہ شہداء 6 ماہ کے بچے چھوڑ کر وطن پر جانیں نچھاور کر رہے ہیں، انہوں نے شہداء کے لواحقین کے دلوں پر چھری چلائی ہے، یہ دشمن کی زبان بول رہے ہیں۔حنیف عباسی نے کہا کہ آپ ذرا تھوڑا صبر کریں، آپ کی رات لمبی ہے، اس لیے آرام سے چلیں، میں تو ان کا سانس ہر وقت پھولا ہوا دیکھتا ہوں۔



  تازہ ترین   
بانی کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ، سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر
پنجاب حکومت کی درخواست پر راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے فوج کی تعیناتی منظور
نظام بدلیں، نئے صوبوں سے اخراجات کم، گورننس بہتر ہوگی: میاں عامر محمود
وزیراعظم کی بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی مالی معاونت کی ہدایت
بنگلہ دیش کا پاک، سعودیہ، ترکیہ دفاعی معاہدے میں شمولیت کا عندیہ
ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے لیکن درست ڈیل کیلئے تیار نہیں، امریکی صدر
دہشتگردی کے متاثرین کی بلا امتیاز حمایت ضروری ہے، پاکستانی مندوب
بانی پی ٹی آئی کا معائنہ ماہر ڈاکٹرز نے کیا، طبی رپورٹ جاری نہیں کرسکتے: پمز اعلامیہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر