واشنگٹن(نیشنل ٹائمز) امریکی فوج نے یمن میں حوثی میزائل نظام کو تباہ کر دیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بحیرہ احمر میں تجارتی بحری جہازوں پر حوثیوں کے حملے جاری ہیں امریکہ نے یمن میں حوثیوں پر شدید حملے کیے ۔امریکی فوج کی سینٹرل کمان نے اپنے ایک مختصر بیان میں اس بات کا اعلان کیا۔
بیان میں کہا گیا کہ یہ نظام خطے میں امریکی اور اتحادی افواج اور تجارتی بحری جہازوں کے لیے ایک خطرہ ہے، جہاز رانی کی آزادی کے تحفظ اور بین الاقوامی پانیوں کو امریکی اور تجارتی بحری جہازوں کے لیے محفوظ بنانے کے لیے مناسب کارروائی کرنے کی ضرورت تھی۔
یہ حملہ امریکی فوج کی جانب سے اس بات کی تصدیق کرنے کے بعد کیا گیا کہ حوثیوں نے بحیرہ احمر میں خام تیل کے دو ٹینکروںپر حملہ کیا ہے۔جب کہ حوثی گروپ نے یونانی جہازبلیو لیگون 1″ کو نشانہ بنانے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔



