حکومت کے پاس دوتہائی اکثریت نہیں، سردار لطیف کھوسہ

اسلام آباد ( نیشنل ٹائمز) پی ٹی آئی رہنماء سردار لطیف کھوسہ نے کہا کہ حکومت کے پاس دوتہائی اکثریت نہیں،آئین میں ترمیم کی گیدڑ بھبھکیاں دینا چھوڑ دے، آئین میں ترمیم سے کسی کی معیاد بڑھانے کیلئے کی جارہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق اتحادی جماعتوں کے اجلاس کے بعدمحمود اچکزئی، اسد قیصر و دیگر کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے ملک میں فسطائیت برپا کی ہوئی ہے، آئین کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں، فارم 47 کی پیداوار حکومت عوام سے بالکل تعلق ہے۔
آئین میں ترمیم کی باتوں سے عوام میں مایوسی پھیل رہی ہے، ہم جانتے ہیں یہ آئین میں ترمیم نہیں کرسکتے، کیونکہ ان کے پاس قومی اسمبلی اور سینیٹ میں دوتہائی اکثریت نہیں ہے، حکومت آئین میں ترمیم کرنے کی گیدڑ بھبھکیاں دینا چھوڑ دے، کہ آئین میں ترمیم سے کسی کی معیاد بڑھانے جارہے ہیں، وہ مبارک ثانی کیس میں دیکھ لیا کہ چیف جسٹس نے ایک ہی کیس کے تین تین فیصلے کئے ہیں۔

کبھی کسی نے سنا کہ چیف جسٹس ایک ہی کیس کے تین تین فیصلے کرے۔اس موقع پر سابق اسپیکر ، رہنماء پی ٹی آئی اسد قیصر نے کہا کہ میں اسمبلی کے فلور پر دو دن بات کی کہ بلوچستان کے حوالے سے بحث ہونی چاہئے، لیکن حکومت نے کوئی سنجیدگی نہیں دکھائی۔ اس سے اندازہ ہوجاتا ہے کہ اخترمینگل جیسے ماڈریٹ شخص سابق وزیراعلیٰ اخترمینگل نے استعفا دیا ۔ یہ بہت زیادہ تشویشناک بات ہے۔
ارکان اسمبلی اگر دلبرداشتہ ہوکر استعفا دیتے ہیں، وہ سمجھتے ہیں کہ پارلیمنٹ کی وجہ سے وہ اپنے علاقے میں عزت کھو رہے ہیں،اخترمینگل نے مایوس ہوکر قومی اسمبلی سے استعفا دیا۔ اگر سیاسی لوگ اس طرح مایوس ہوں گے تو پھر اس ایوان کا کوئی فائدہ نہیں۔حکومت کو کہنا چاہتے ہیں خدارا قوم پر رحم کریں، انا سے باہر نکلیں، بلوچستان میں جو کچھ ہورہا ہے اس پر سنجیدگی سے بیٹھنا چاہیئے، بلوچستان کی صورتحال سے دشمن قوتیں فائدہ اٹھا رہی ہیں، ضرورت اس بات کی ہے کہ بلوچستان ایشو پر تمام اسٹیک ہولڈرز بیٹھیں ۔
بلوچستان کی صورتحال پر آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ہم نے ایک کمیٹی بنائی ہے، جو ملک بھر میں جلسے جلوسوں کا طے کرے گی، ایک دن ایسا طے کریں گے کہ ملک گیر احتجاج کیا جائے گا۔ملک میں غربت مہنگائی اور ایوسی بڑھ رہی ہے، ملک میں لاقانونیت اور امن وامان کی صورتحال ہے ضرورت اس بات کی ہے کہ عوام کے ساتھ رابطہ کیا جائے۔



  تازہ ترین   
بانی کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ، سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر
پنجاب حکومت کی درخواست پر راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے فوج کی تعیناتی منظور
نظام بدلیں، نئے صوبوں سے اخراجات کم، گورننس بہتر ہوگی: میاں عامر محمود
وزیراعظم کی بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی مالی معاونت کی ہدایت
بنگلہ دیش کا پاک، سعودیہ، ترکیہ دفاعی معاہدے میں شمولیت کا عندیہ
ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے لیکن درست ڈیل کیلئے تیار نہیں، امریکی صدر
دہشتگردی کے متاثرین کی بلا امتیاز حمایت ضروری ہے، پاکستانی مندوب
بانی پی ٹی آئی کا معائنہ ماہر ڈاکٹرز نے کیا، طبی رپورٹ جاری نہیں کرسکتے: پمز اعلامیہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر