سولرپینل کی فراہمی سے پنجاب کے عوام کو 25 سال کیلئے بجلی بلوں سے نجات مل جائے گی

لاہور( نیشنل ٹائمز) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ ”اپنی چھت اپنا گھر” پروگرام کے لئے 80 ہزار، کسان کارڈ کے لئے 8لاکھ افراد نے رجسٹریشن کروا لی ہے۔ سولرپینل کی فراہمی کے نتیجے میں پنجاب کے عوام کو 25 سال کیلئے بجلی کے بلوں سے نجات مل جائے گی۔ ڈاکو کچے کے ہوں یا اڈیالہ کے کسی کو نہیں چھوڑا جائے گا۔” اپنی چھت اپنا گھر” بلا سود پروگرام ہے، اسکی ماہانہ قسط 14ہزارروپے ہوگی اور اس کے سروس چارجز حکومت پنجاب خود برداشت کرے گی۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی جی پی آر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ”کسان کارڈ ”کا بھی باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔یہ 300ارب روپے کا پراجیکٹ ہے جومکمل ٹیکس فری ہے۔

اس پروگرام کا بنیادی ہدف پنجاب کے دور دراز علاقے ہیں۔ کسانوں کو چھ ماہ کیلئے بلا سود 30ہزارروپے فی ایکڑ کے حساب سے قرض ملے گا۔

اس ضمن میں محکمہ زراعت نے 136کسان کارڈ ڈسٹریبیوشن سینٹر قائم کر دیئے ہیں۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے بجلی کے بلوں میں ریلیف کا پروگرام شروع کیا تو اسکی شمال اور مغرب سے مخالفت کی گئی۔ مریم نواز کو پنجاب کے لوگوں نے مینڈیٹ دیا ہے وہ یہاں کے لوگوں کو ریلیف دے رہی ہیں۔ سولر پینل پراجیکٹ جلد شروع ہو جائیگا جس سے لوگوں کو بجلی کے بلوں سے نجات ملے گی۔
اس منصوبے کو دوسرے صوبوں نے کاپی کرنے کی کوشش کی ہے۔ ایک صوبے نے چند لوگوں میں سولر پینل تقسیم کر دیئے اور ایک صوبے نے پہلے سے افتتاح شدہ منصوبے کا دوبارہ افتتاح کر دیا۔ اب پتا نہیں وہ سچ مچ سولر پینل تھے یا محض فوٹو سیشن تھا۔ انکا کہنا تھا کہ مریم نواز کی سب سے بڑی خوبی ہے کہ وہ تب تک کسی منصوبے کو پبلک نہیں کرتیں جب تک اس کا ہوم ورک مکمل نہ ہو جائے۔
مریم نواز نے ابھی تک جتنے منصوبے شروع کئے ہیں وہ پنجاب کے وسائل سے شروع کئے ہیں۔ جب سے ہماری حکومت آئی ہے تاریخ میں پہلی بار پنجاب کا قرض کم ہوا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ بجلی ریلیف پیکج پر آئی ایم ایف کے اعتراض کی کوئی اطلاعات نہیں ہیں۔ یہ ایک حساس معاملہ ہے اور عام آدمی کے فائدے کی خبروں پر احتیاط کرنی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ صحت کارڈ نواز شریف کے دور میں شروع کیا گیا جسکا پچھلی حکومت میں غلط استعمال کیا گیا۔ اب صحت کارڈ کو دوبارہ لانچ کیا جائے گا، اس میں شفافیت لائی جائے گی اور اس کو کرپشن سے پاک کیا جائے گا۔ یہ کارڈ صرف اسکو ملے گا جو اسکا حق دار ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ انوائرنمنٹ کے حوالے سے پنجاب حکومت مثالی اقدامات کر رہی ہے۔ سیف سٹی اتھارٹی کے کیمروں کو استعمال کرتے ہوئے فصلوں کو جلانے پر کسانوں کی گرفتاریاں عمل میں لائی گئی ہیں۔ اس سال سموگ میں کافی حد تک کمی ہوگی۔



  تازہ ترین   
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ تین روزہ دورے پر بیجنگ پہنچ گئے، پرتپاک استقبال
ایوان صدر میں تقریب، مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دینے والوں میں اعزازات تقسیم
وزیر خزانہ کی ٹیم کے ہمراہ آئی ایم ایف مشن سے ملاقات، معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال
انمول عرف پنکی کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور، تحقیقاتی افسر تبدیل
کسی بھی منظر نامے کیلئے تیار، دشمنی کرنے والوں کو سخت سزا دی جائے گی: ایران
28 ویں آئینی ترمیم کی منظوری کیلئے حکومت متحرک، اگلا ہفتہ اہم قرار
کانگریس رکن نے امریکی فضائیہ کے 39 طیارے تباہ ہونے کا اعتراف کر لیا
سٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.3 ارب ڈالر موصول





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر