کارساز حادثہ کیس،ملزمہ نتاشا کے شوہر کی عبوری ضمانت منظور

کراچی(نیشنل ٹائمز)کراچی کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے کارساز حادثہ کیس میں مرکزی ملزمہ نتاشا کے شوہر دانش اقبال کی عبوری ضمانت منظور کرلی، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی نے کارساز حادثے میں ملوث مرکزی ملزمہ نتاشا کے شوہر دانش اقبال کی درخواست ضمانت کی سماعت کی،عدالت نے ملزمہ کی درخواست ضمانت پر فریقین سے جواب طلب کرلیا۔
دوران ساعت عدالت نے دانش اقبال کو ماسک ہٹانے کی ہدایت کردی۔دانش اقبال کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ گاڑی کمپنی کے نام پر ہے جس میں دانش اقبال ایک ڈائریکٹر ہے۔ عدالت نے دانش اقبال کی عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔درخواست گزار کے وکیل نے موقف اپنایا کہ واقعے سے دانش اقبال کا کوئی تعلق نہیں جس گاڑی سے حادثہ ہوا وہ بھی دانش اقبال کے نام پر نہیں ہے۔

سانحہ کارساز کی تفتیش میں مزید تیزی آگئی۔ سروس روڈ پر ملزمہ نتاشہ کی گاڑی کی رفتار کتنی تھی؟ تفتیشی حکام نے ماہرین سے مدد طلب کرلی۔سروس روڈ پر ملزمہ نتاشہ کی گاڑی کی رفتار کتنی تھی؟ تفتیشی حکام نے ماہرین سے مدد طلب کرلی۔شہرکی بڑی جامعہ سے رفتار ناپنے کیلئے پولیس کے انجینئر سے روابط کئے گئے ہیں۔ سروس روڈ پرگاڑیوں کی رفتار40کلومیٹرفی گھنٹہ ہونی چاہئے۔
تفتیشی ذرائع کے مطابق ملزمہ کے پاس پاکستانی ڈرائیونگ لائسنس موجود نہیں، ملزمہ کے وکیل نے برطانیہ کا ڈرائیونگ لائسنس جمع کروایا ہے۔ لائسنس کی تصدیق کیلئے برطانوی حکومت سے رابطہ کیا جارہا ہے۔بعدازاںعدالت نے ملزمہ نتاشا کی درخواست ضمانت پر سرکاری وکیل، مدعی مقدمہ اور تفتیشی افسر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے فریقین سے 6 ستمبر تک جواب طلب کرلیا۔
عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نتاشا دانش کے وکیل عامر منصوب نے کہا کہ میڈیا پر کیس سے متعلق بہت سی باتیں چل رہی ہیں۔ نتاشا کا ذہنی توازن درست نہیں۔وہ 18 اگست 2005ءکو پہلی بار ذہنی امراض کے وارڈ میں داخل ہوئی تھی۔وکیل عامر منصوب کا کہنا تھا کہ نتاشا کے اسپتال کا ریکارڈ عدالت میں پیش کررہے ہیں۔ وقوعہ کے روز بھی نتاشا کی طبیعت ٹھیک نہیں تھی۔
نتاشا کی میڈیکل رپورٹ پر تحفظات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پولیس نے شراب نوشی ٹیسٹ کیلئے نتاشا کے خون اور پیشاب کے نمونے لئے تھے لیکن ٹیسٹ کی رپورٹ عجیب سی ہے۔ پیشاب کے نمونے میں میتھا فیٹا مائن ہے مگر اس کے آثار خون میں نہیں۔وکیل نے بتایا کہ نتاشا ذہنی مریضہ ہیں اور اس حوالے سے دوا بھی لیتی ہیں۔ ہوسکتا ہے کہ ان کے نمونوں میں ان دواوں کا کوئی کیمکل ہو۔ میڈیکل رپورٹ کے خلاف عدالت سے رجوع کریں گے۔وکیل نے کہا کہ نتاشا کسی کمپنی کی مالک نہیں ہے۔ وہ نتاشا کوئی اور ہے۔ درخواست ضمانت میڈیکل پر نہیں میرٹ پر لگائی ہے۔ نتاشا کے پاس 2031 تک کا برطانوی ڈرائیونگ لائسنس ہے۔ ہمارے اور برطانوی قوانین کے مطابق پاکستان آمد کے 6 ماہ بعد وہ لائسنس قابل قبول ہوگا۔



  تازہ ترین   
پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان ’مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ‘ طے پا گیا
آزاد کشمیر انتخابات کا تیسرا مرحلہ، پونچھ اور پلندری میں پولنگ ملتوی
ترک صدر آج سعودیہ پہنچیں گے، شہباز شریف، محمد بن سلمان سے ملاقات طے
خیبرپختونخوا میں فورسز کی کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 10 خارجی ہلاک
عدالت نے ایل پی جی کمپنیوں کی اضافی پریمیم وصولی فوری روک دی
سلامتی کونسل کی جانب سے سوات میں دہشت گرد حملے کی مذمت
تحریک انصاف کو مذاکرات کی کوئی دعوت نہیں دی، ایاز صادق کا مؤقف
تھائی لینڈ میں سکول میں فائرنگ سے 9 افراد ہلاک، 15 زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر