اسلحہ برآمدگی کیس؛ علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری، گرفتار کرنے کا حکم

اسلام آباد ( نیشنل ٹائمز) عدالت نے اسلحہ برآمدگی کیس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف اسلحہ و شراب برآمدگی کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے جہاں عدالت نے علی امین گنڈاپور کی طبعی بنیادوں پر حاضری معافی کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے، عدالت نے ایس ایچ او تھانہ بھارہ کہو کو کل علی امین گنڈاپور کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
بتایا گیا ہے کہ اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس میں کیس کی سماعت سول جج شائستہ خان کنڈی نے کی جہاں عدالت میں وکیل راجہ ظہور الحسن نے علی امین گنڈا پور کا میڈکل سرٹیفکیٹ جمع کرواتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا میں سیلاب کی صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے علی امین گنڈا پور کا پاؤں سلپ ہوگیا جس کی وجہ سے ان کی ٹانگ میں درد ہے، ڈاکٹروں نے انہیں ایک ہفتے ریسٹ کا کہا ہے، اس لیے آج کی پیشی سے معافی کی درخواست قبول کی جائے۔

معلوم ہوا ہے کہ عدالت نے سماعت کے بعد حاضری معافی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا اور بعد ازاں اسلام آباد کی سیشن عدالت کی جج شائستہ کنڈی نے وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کی اسلحہ و شراب برآمدگی کے کیس میں حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے متعلقہ ایس ایچ او کو علی امین گنڈاپور کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔



  تازہ ترین   
بانی کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ، سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر
پنجاب حکومت کی درخواست پر راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے فوج کی تعیناتی منظور
نظام بدلیں، نئے صوبوں سے اخراجات کم، گورننس بہتر ہوگی: میاں عامر محمود
وزیراعظم کی بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی مالی معاونت کی ہدایت
بنگلہ دیش کا پاک، سعودیہ، ترکیہ دفاعی معاہدے میں شمولیت کا عندیہ
ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے لیکن درست ڈیل کیلئے تیار نہیں، امریکی صدر
دہشتگردی کے متاثرین کی بلا امتیاز حمایت ضروری ہے، پاکستانی مندوب
بانی پی ٹی آئی کا معائنہ ماہر ڈاکٹرز نے کیا، طبی رپورٹ جاری نہیں کرسکتے: پمز اعلامیہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر