ماسکو (نیشنل ٹائمز) روس نےیوکرین کے فوجی انسٹیٹیوٹ پر بڑاحملہ کیا ہے، جس کے نتیجے میں 50 افراد ہلاک اور 271 زخمی ہوگئےہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق یوکرین کے مرکزی قصبےپولٹیوا میں قائم ملٹری انسٹیٹیوٹ پر روس نے دو بلیسٹک میزائلوں سے حملہ کیا، جو رواں برس کا سب سے بڑا اور خونی حملہ ہے۔ یوکرین کے صدر وولودیمرزیلنسکی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹیلیگرام میں بیان میں کہا کہ روس کے اس حملے پر ان کا احتساب کیا جائے گا اور انہوں نے واقعے کی مکمل اور جامع تحقیقات کا حکم دیا۔
انہوں نے کہا کہ روسی حملے میں ملٹری انسٹیٹیوٹ کی کمیونیکیشنز کی عمارت تباہ ہوئی ہے۔پولٹیوا کے گورنر فلپ پرونین نے کہا کہ تباہ ہونے والی عمارت کے ملبے میں اس وقت بھی 15 افراد دبے ہوئے ہیں اور ایمرجنسی سروسز کے ترجمان اولیکسندر خورنشئے نے بتایا کہ ملبے تلے دب جانے والے افراد کی آوازیں سنی جا رہی ہیں۔



