کانگو میں جیل توڑنے کی کوشش میں 129 قیدی ہلاک

کنہاسا (نیشنل ٹائمز) جمہوریہ کانگو میں ملک کی سب سے بڑی جیل کو توڑنے کی کوشش صبح 2 بجے شروع ہوئی اور کئی گھنٹوں تک جاری رہی جس کے دوران 129 افراد ہلاک ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جمہوریہ کانگو کے ملک کی سب سے بڑی جیل سے فرار ہونے کی کوشش میں زیادہ تر افراد کچلے جانے یا دم گھٹنے سے ہلاک ہوگئے جب کہ 24 قیدی پولیس کی گولیاں لگنے سے مارے گئے۔

دارالحکومت کنشاسا کی مکالا جیل میں دھکم پیل اور کچلے جانے کے باعث 59 قیدی زخمی بھی ہوئے جن میں سے 13 کی حالت نازک ہونے کے سبب ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ متعدد خواتین قیدیوں کو جنسی زیادتی کا نشانہ بھی بنایا گیا۔

وزارت داخلہ کی جانب سے جاعی بیان میں جیل سے فرار ہونے کی کوشش اور اس میں ہلاکتوں کی تعداد کی تصدیق تو کی گئی ہے لیکن فرار قیدیوں کی تعداد نہیں بتائی گئی۔ نہ یہ واضح کیا گیا ہے کہ یہ واقعہ کیسے پیش آیا اور ذمہ داران کون ہیں۔



  تازہ ترین   
قومی اسمبلی میں وزیر اعظم اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان دلچسپ جملوں کا تبادلہ
امریکہ-ایران جنگ بندی ہوگئی، 60 دنوں میں مستقل معاہدے کی امید ہے، وزیراعظم شہباز شریف
آبنائے ہرمز عالمی گزر گاہ، کوئی ٹول ٹیکس وصول نہیں کر سکتا: امریکا کا واضح پیغام
امریکی سینیٹ نے ایران کیخلاف فوجی کارروائی روکنے کی قرار داد منظور کر لی
صدر مملکت کا سفارتکاری، مکالمے اور تعاون کو فروغ دینے پر خواتین کو خراجِ تحسین
منجمد فنڈز سے امریکی زرعی مصنوعات کی خریداری کوئی لازمی شرط نہیں، ایران
ایران کا میزائل پروگرام کسی بھی مرحلے پر مذاکرات کا حصہ نہیں رہا: وزیراعظم
ٹرمپ کے قریبی اتحادیوں کی اسرائیل کو اعتماد میں لینے کی کوشش





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر